لیہ(صبح پا کستان)کھلیں نوجوان نسل کی تربیت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں جس کے لیے مستقل بنیادوں پر سکول،کالجز اور محکمہ سپورٹس کے تحت پروگرام ترتیب دیے جائیں تاکہ صحت و توانا معاشرے کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے۔یہ بات چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ محمد جمیل نے جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج گراونڈ میں کہی۔ڈی او سپورٹس خواجہ سیف الرحمان ،اخلاق احمد ڈوگر ایڈووکیٹ بھی ہمراہ تھے۔حافظ محمد جمیل کا کھیلاڑیوں سے تعارف کرایا گیابعدازاں افتتاحی میچ فیوریس فٹ بال کلب اور 90موڑ فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں 90موڑ فٹ بال کلب نے پہلی پوزیشن جبکہ فیوریس کلب رنراپ رہی۔فٹ بال میچ کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھااور خوب داد دی۔گراونڈ کو خوب صورت پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیاتھا۔