ڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان قدسیہ ناز نے ارٹس کونسل کا دورہ...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان):سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی نے ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین کے...
Read moreDetailsپنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے سرحدی تھانہ وہوا کی جھنگی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا بڑا حملہ پسپا...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان):غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کے تحت...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان (صبح پا کستان): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت ڈیرہ غازی...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان میں ہونہار سکیم کی لانچنگ ، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ):تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک ، انٹر میڈیٹ پہلے سالانہ امتحانات 2025ء...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )سنٹرز آف ایکسی لنس ڈیرہ غازی خان میں نئے تعلیمی سیشن کے تحت داخلوں کا...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان): کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود کی طرف سے ماڈل چلڈرن ہومز کے...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان): غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں ''نئے رنگ 2025'' کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ آرٹ نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، فن پاروں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔نمائش میں پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، معروف پینٹرز، اساتذہ، اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمائش میں پنجاب بھر کے مختلف میڈیکل کالجز بشمول نشتر، بہاولپور، لاہور، اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے 2000 سے زائد فن پارے پیش کیے گئے۔ کیلیگرافی، آئل پینٹنگ، پنسل ورک، فوٹوگرافی، سکچز، ڈریم والز سمیت دیگر اصناف کے خوبصورت فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے بغیر کسی باقاعدہ تربیت کے جس فنی معیار کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید نے بتایا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔تقریب میں معروف آرٹسٹ منور محی الدین نے اپنے فن پارے بطور تحائف ڈپٹی کمشنر، پرنسپل اور دیگر مہمانوں کو پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر نے نمائش کے دوران غزہ، فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی امداد کے لیے قائم عطیہ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کارڈز خرید کرامداد میں حصہ لیا۔نمائش کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور اسے طلبہ کی فنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع قرار دیا گیا۔