• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان سے محمد علی فیڈریشن پاکستان ڈیرہ غازی خان کے وفد کی ملاقات

webmaster by webmaster
مئی 31, 2026
in جنوبی پنجاب, ڈیرہ غازی خان
0
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان سے محمد علی فیڈریشن پاکستان ڈیرہ غازی خان کے وفد کی ملاقات

ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان )گزشتہ روز محمد علی فیڈریشن پاکستان ڈیرہ غازی خان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین محمد اسماعیل بھٹی نے کی جبکہ وفد میں جوائنٹ سیکرٹری صابر امام خٹک، جنرل سیکرٹری عرفان خان بزدار، پریس سیکرٹری محمد سجاد کھوکھر اور ممبر آرٹسٹ جمشید انصاری شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیر حذیفہ رحمان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور ملک بھر بالخصوص جنوبی پنجاب کے فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عرفان خان بزدار نے پنجاب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فنکاروں کے مسائل پر مشتمل ایک تفصیلی درخواست وفاقی وزیر کو پیش کی۔

درخواست میں فنکاروں کے لیے خصوصی ہاؤسنگ کالونی کے قیام، ہیلتھ کارڈ کی فراہمی، فنکاروں کے فنڈز میں اضافہ، وفات پانے والے فنکاروں کی بیواؤں کو مالی معاونت، فنکاروں کے بچوں کے لیے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کی سہولت، فنکاروں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی نمائندگی کو یقینی بنانے اور پاکستان ٹیلی ویژن و ریڈیو سمیت قومی اداروں میں جنوبی پنجاب کے فنکاروں کو مناسب مواقع فراہم کرنے جیسے اہم نکات شامل تھے۔

وفاقی وزیر حذیفہ رحمان نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور مطالبات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فنکار برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فن و ثقافت سے وابستہ افراد ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فنکار اور شوبز سے وابستہ افراد ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے وفد کو اسلام آباد میں اپنے دفتر آنے کی خصوصی دعوت بھی دی تاکہ فنکاروں کے مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز مشاورت کی جا سکے۔

ملاقات کے اختتام پر محمد علی فیڈریشن پاکستان ڈیرہ غازی خان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان کو تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی، جسے وفاقی وزیر نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

ثقافتی حلقوں نے اس ملاقات کو فنکار برادری کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود اور ثقافتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

Post Views: 165
Tags: DG khan news
Previous Post

ڈیرہ غازی خان ۔ دریاؤں اور بڑی نہروں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

Next Post

وزیراعلی کمپلینٹ سیل کی چیئرپرسن بن کر پروٹوکول حاصل کرنے کی کوشش، ملزمہ مہناز سعید گرفتار،مقدمہ درج ،ملزمہ کا تعلق پی ٹی آئی مظفرگڑھ سے بتایا جاتا ہے

Next Post
وزیراعلی کمپلینٹ سیل کی چیئرپرسن بن کر پروٹوکول حاصل کرنے کی کوشش، ملزمہ مہناز سعید گرفتار،مقدمہ درج ،ملزمہ کا تعلق پی ٹی آئی مظفرگڑھ سے بتایا جاتا ہے

وزیراعلی کمپلینٹ سیل کی چیئرپرسن بن کر پروٹوکول حاصل کرنے کی کوشش، ملزمہ مہناز سعید گرفتار،مقدمہ درج ،ملزمہ کا تعلق پی ٹی آئی مظفرگڑھ سے بتایا جاتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان )گزشتہ روز محمد علی فیڈریشن پاکستان ڈیرہ غازی خان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین محمد اسماعیل بھٹی نے کی جبکہ وفد میں جوائنٹ سیکرٹری صابر امام خٹک، جنرل سیکرٹری عرفان خان بزدار، پریس سیکرٹری محمد سجاد کھوکھر اور ممبر آرٹسٹ جمشید انصاری شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے وفاقی وزیر حذیفہ رحمان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور ملک بھر بالخصوص جنوبی پنجاب کے فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عرفان خان بزدار نے پنجاب اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فنکاروں کے مسائل پر مشتمل ایک تفصیلی درخواست وفاقی وزیر کو پیش کی۔ درخواست میں فنکاروں کے لیے خصوصی ہاؤسنگ کالونی کے قیام، ہیلتھ کارڈ کی فراہمی، فنکاروں کے فنڈز میں اضافہ، وفات پانے والے فنکاروں کی بیواؤں کو مالی معاونت، فنکاروں کے بچوں کے لیے معیاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کی سہولت، فنکاروں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی نمائندگی کو یقینی بنانے اور پاکستان ٹیلی ویژن و ریڈیو سمیت قومی اداروں میں جنوبی پنجاب کے فنکاروں کو مناسب مواقع فراہم کرنے جیسے اہم نکات شامل تھے۔ وفاقی وزیر حذیفہ رحمان نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تجاویز اور مطالبات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فنکار برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فن و ثقافت سے وابستہ افراد ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے فنکار اور شوبز سے وابستہ افراد ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے وفد کو اسلام آباد میں اپنے دفتر آنے کی خصوصی دعوت بھی دی تاکہ فنکاروں کے مسائل کے حل کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز مشاورت کی جا سکے۔ ملاقات کے اختتام پر محمد علی فیڈریشن پاکستان ڈیرہ غازی خان کی جانب سے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان کو تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی، جسے وفاقی وزیر نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ثقافتی حلقوں نے اس ملاقات کو فنکار برادری کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود اور ثقافتی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.