ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )سنٹرز آف ایکسی لنس ڈیرہ غازی خان میں نئے تعلیمی سیشن کے تحت داخلوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔ پرنسپلز گرلز و بوائز سنٹر آف ایکسیلنس شبانہ آفرین اور فیض اللہ ترین نے بتایا کہ داخلے دو مراحل میں ہوں گے ۔ پہلے مرحلے میں کلاس نہم کے داخلے ہوں گے جن کےلئے داخلہ فارم 28 دسمبر 2024ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔ اہل بچوں کا انٹری ٹیسٹ پانچ جنوری 2025ء کو اداروں میں ہوگا اور میرٹ لسٹ آٹھ جنوری کو آویزاں کردی جائے گی ۔ پرنسپلز نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں کلاس ششم کا داخلہ ہوگا جس کےلئے داخلہ فارم 15 جنوری سے چار فروری تک حاصل کیے جاسکیں گے اور 16 فروری کو اداروں میں انٹری ٹیسٹ ہوگا جبکہ میرٹ لسٹ 20 فروری کو آویزاں کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب سے اردو،انگریزی،ریاضی اور سائنس مضامین سے تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میں ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی جدید لیبز اور کلاس رومز میں بچوں کی تعلیم و تربیت پر فوکس کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف 20 روپے ماہانہ فیس پر مہنگے ترین نجی تعلیمی اداروں سے تعلیمی میدان میں مقابلہ کرکے بورڈ کی نمایاں پوزیشنز لینے کی روایت ہمیشہ برقرار رکھنے کا عزم لیے ہوئے ہیں ۔