• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پر بی ایم پی، رینجرز اور ریسکیو 1122 کا مشترکہ فلیگ مارچ

webmaster by webmaster
مئی 31, 2026
in جنوبی پنجاب, ڈیرہ غازی خان
0
کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پر بی ایم پی، رینجرز اور ریسکیو 1122 کا مشترکہ فلیگ مارچ

ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے بعد امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے اور سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی)، پاکستان رینجرز اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ کا آغاز سخی سرور سے کیا گیا جو راکھی گاج، اسٹیل برج اور کھر سمیت مختلف اہم مقامات سے گزرتا ہوا سیاحتی مقام فورٹ منرو تک پہنچا۔ فلیگ مارچ میں سکیورٹی اور امدادی اداروں کی گاڑیوں اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی، جس کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور ریاستی اداروں کی موجودگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر سکیورٹی ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران اور بعد میں فورٹ منرو آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ان کی آمدورفت کو محفوظ اور سہل بنایا جا سکے۔ فلیگ مارچ کے ذریعے عوام کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اور امدادی ادارے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کی ہدایات کے مطابق ضلع اور بالخصوص پہاڑی و سیاحتی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی مختلف مقامات پر الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
عوامی حلقوں نے مشترکہ فلیگ مارچ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ، بی ایم پی، رینجرز اور ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور سیاح خود کو زیادہ محفوظ محسوس کریں گے۔
انتظامیہ کے مطابق سیاحتی مقامات اور اہم شاہراہوں پر نگرانی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

Post Views: 119
Tags: DG khan news
Previous Post

لیہ ۔سب انسپکٹر محمد نصر اللہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائر ڈ ، پروقار تقریب کا انعقاد

Next Post

ڈسٹرکٹ پولیس لیہ جنوری تا مئی 2026 میں شاندار کارکردگی ، تقابلی کارکردگی رپورٹ جاری

Next Post
ڈسٹرکٹ پولیس لیہ جنوری تا مئی 2026 میں شاندار کارکردگی ، تقابلی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈسٹرکٹ پولیس لیہ جنوری تا مئی 2026 میں شاندار کارکردگی ، تقابلی کارکردگی رپورٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے بعد امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے اور سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی)، پاکستان رینجرز اور ریسکیو 1122 نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ کا آغاز سخی سرور سے کیا گیا جو راکھی گاج، اسٹیل برج اور کھر سمیت مختلف اہم مقامات سے گزرتا ہوا سیاحتی مقام فورٹ منرو تک پہنچا۔ فلیگ مارچ میں سکیورٹی اور امدادی اداروں کی گاڑیوں اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی، جس کا مقصد عوام میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور ریاستی اداروں کی موجودگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران اور بعد میں فورٹ منرو آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ان کی آمدورفت کو محفوظ اور سہل بنایا جا سکے۔ فلیگ مارچ کے ذریعے عوام کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اور امدادی ادارے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری کی ہدایات کے مطابق ضلع اور بالخصوص پہاڑی و سیاحتی علاقوں میں امن و امان برقرار رکھنے، سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی مختلف مقامات پر الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ عوامی حلقوں نے مشترکہ فلیگ مارچ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ، بی ایم پی، رینجرز اور ریسکیو 1122 کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور سیاح خود کو زیادہ محفوظ محسوس کریں گے۔ انتظامیہ کے مطابق سیاحتی مقامات اور اہم شاہراہوں پر نگرانی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.