لیہ(صبح پا کستان) پیرجگی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کا انکشاف، ملزمان نے...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں ایم پی اے...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) اے ڈی سی جرنل محبوب احمد نے کہا ہے کہ یو م پا کستا ن مملکت خدا...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان) حکو مت پنجا ب کی ہد ایت کی روشنی ضلع لیہ میں یو م پا کستا ن23...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ایڈمن آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے ناروا رویہ کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈی ایچ...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)انجمن تاجران لیہکا 2تاجروں کی گرفتاری پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی و ایس ایچ او سٹی لیہ کیخلاف...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان) شاباش لیہ پو لیس ۔ڈی ایس پی منور بزدار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی خصوصی...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان)مرحوم چوہدری رشید معروف پنجابی شاعر نذیر چوہدری کے بڑے بیٹے پریس فوٹو گرافر ممبر پریس کلب...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان)ڈی پی او آفس آنے والے سائلین کے مسائل کے حل کے لیے انہیں بلاتاخیر ملاقات کرائی...
Read moreDetailsلیہ (صبح پا کستان ) اسلام آ باد میں ہو نے والے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس کے موقع...
Read moreDetailsلاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان ) رکن قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم ،صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیہ چوک اعظم تک دورویہ روڈ،لیہ تونسہ پل منصوبہ کی منظوری کے بعد اب لیہ ضلع میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھل جائیں گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول 139اے ٹی ڈ ی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیہ جیسے پسماندہ ضلع میں نوجوانوں کے اندر چھپی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کے بہترین تعلیمی معیار اور ان کے ٹیلنٹ کے ذریعہ تخت لاہورکے تعلیمی اداروں سے مقابلہ کیلئے اساتذہ کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن پڑھا لکھا پنجاب کا خواب پورا ہو رہا ہے ۔انہوں نے لیہ ضلع میں کارپٹ روڈز کی تعمیر اور حلقہ این اے 182میں 39کلومیٹر روڈ جو علاقہ نشیب اور تھل کے علاقہ میں رابطہ کا ذریعہ ہے یہ روڈ ایم ایم روڈ تک تعمیر ہوگا اور اس سے پسماندگی کے خاتمہ میں مد د کے علاوہ دیہی لوگوں کو سفری سہولتیں ملیں گی ۔سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہماری مثالی کارکردی اورعوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے جو منفی پراپیگنڈہ میں مصروف ہیں انہیں انشاء اللہ منہ کی کھانا پڑے گی ۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم لیہ خالدہ شاہین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود حکومت تعلیم کی سہولیات لوگوں کو انکی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر ہی مرکوز رکھیں اور نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ۔چیئرمین یو سی لیہ تھل جنڈی سید رفاقت علی شاہ گیلانی نے کہا کہ مذکورہ بالا سکول کی اپ گریڈیشن سے غریب اور مزدور پیشہ لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے اور مقامی سطح پور لوگوں کو بہتر تعلیم دہلیز پر ہی فراہم کرنے پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں قبل ازیں پرنسپل آغاحسن سپاسنامہ پیش کیا اور کمروں وکمیونٹی تعمیر کے مطالبوں کے علاوہ تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا تقریب میں وائس چیئرمین مہر محمد اسلم سمرا،راجا قیصر علی سکھیرا،غلام محمد خان گرمانی ،سابق ڈی او ،ذوالفقارعلی خان ڈی او لیہ ،ملک عبدالمجید ونجھیرا،چوہدری یوسف و دیگر افسران کے علاوہ کونسلرز غلام فرید سیال ،محمد نواز میرانی ،امام بخش گرواں ،یار محمد بلوچ اور فیاض فیصل بزدارومحمد صادق بھٹی اور علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
