لیہ (صبح پا کستان)میونسپل کمیٹی لیہ اور نادرا کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے تحت پیدائش و اموات کا انداراج اور نکاح فارموں کو کمپیوٹرائزڈ بنیادوں پر مرتب کرنے کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دئے کر اندارج کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ بات چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل نے نادرا حکام و ایم سی کے رجسٹریشن برانچ کے متعلقہ حکام و اہلکاروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ بخاری بھی موجود تھے۔چیئرمین ایم سی کو اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منظم پروگرام کے تحت جدید میکزیم ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت پیدائش و اموات اور نکاح ناموں کی رجسٹریشن کیمپوٹرائزڈ بنیادوں پر تیز ی سے عمل میں جائے گی اور شہریوں کو نقول کے حصول میں بھی آسانی رہے گی۔