لیہ(صبح پا کستان) پنجاب بھر کے سرکاری فارمزپر موجود تمام جانوروں کے بروسیلوسس کے ٹیسٹ شروع کردیے گئے ہیں اسی سلسلہ میں لیہ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد نواز ملک کی زیر نگرانی مہم جاری ہے ۔یہ بات اے ڈی آئی او لیہ ڈاکٹر طارق گدارا نے انگوراگوٹ فارم پر معائنہ کے دوران بتائی ۔ڈاکٹر طارق گدارا نے بتایاکہ بروسیلوسس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک بیماری ہے اس بیماری کوجڑ سے اُکھاڑپھینکنے کے لیے خصوصی اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیہ میں انگوراگوٹ فارم ،رکھ خیرئے والاپر موجود تمام جانوروں کے نمونے جات حاصل کرکے ٹیسٹ شروع کردیے گئے ہیں۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








