• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اودھم مچا ہوا ہے میرے مزار پر .. انجم صحرائی

webmaster by webmaster
مارچ 17, 2017
in کالم
0
اودھم مچا  ہوا ہے میرے مزار پر   ..  انجم صحرائی

” اودھم مچا ہوا ہے میرے مزار پر ”
انجم صحرائی

آج دل اور ذہن لکھنے کی طرف راغب ہے ۔۔ ہے نا عجیب تو ضیح نہ لکھنے کی ۔۔آ پ یقیناًحیران ہوں گے میری اس بات پر ۔۔اور سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا لکھنے سے ذہن اور دل کا کیا لینا دینا ۔۔ سوچ آپ کی بھی درست ہے اور کہنا میرا بھی سچ ۔۔۔ دو تین عشروں قبل کی بات ہے جب غالب جوان تھا ایک اخبار کے مالک بڑے صحافی نے کرمفرمائی کرتے ہو ئے ہمیں اپنے اخبار میں کالم لکھنے کی پیشکش کی ۔۔پیشکش اور وہ بھی معقول اعزاز ئیہ کے ساتھ ۔ یقیناًیہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات تھی بات طے ہو نے کے آ خری مراحل میں تھی کہ صاحب کہنے لگے صحرائی صاحب کالم روز لکھنا ہو گا …بلا نا غہ ۔۔یہ نہ ہو کہ آپ کہیں آج دل نہیں چاہ رہا ۔۔ذہن نہیں بن رہا ۔۔ان کی یہ بات سن کر ہم پسپا ہو گئے اور اعزازئیہ کے ساتھ کالم لکھنے سے معذرت کر لی کہ ایسا ممکن ہی نہیں تھا ۔۔ کم از کم ہمارے لئے تو ایسا کر نا قطعا ممکن نہیں ہے ۔
نہ معلوم کیوں ہو تا ہے ۔۔ لیکن ہو تا ہے ۔۔ کم از کم ہمارے ساتھ تو ہو تا ہے ۔۔ایک خاص موسم اور خاص کیفیت میں قلم بھی خوب چلتا ہے اور ذہن بھی اور پھر کچھ دنوں ہفتوں اور مہینوں کے لئے ایسی کیفیت ہو جاتی ہے کہ بس نہ قلم اٹھتا ہے اور نہ ذہن کے بند دریچے کھلتے ہیں مجھے ایسے دوستوں پر بڑا رشک آ تا ہے جو ہر روز ایک نیا کالم لکھتے ہیں ہر روز ان کا ذہن ایک نیا آ ئیڈ یا اور ایک نیا ایشو تلاش کر لیتا ہے میرے ان لکھنے والے دوستوں میں بعض ایسے بھی ہیں جو دن میں کئی کئی بار لکھتے ہیں ان کی تحریریں بھی بڑی مقضی و مسجی ہو تی ہیں ان کے عنوانات و مو ضو عات بھی بڑے دلپزیر ہو تے ہیں ان کے ذہن کی اڑان بھی بڑی وسعت پذ یر ہو تی ہے وہ اپنی سو سائٹی کے عام ایشوز کی بجائے بین القوامی مو ضوعات پر چھ چھ سات سات صفحات کے کالم منٹوں سیکنڈوں میں لکھ مارتے ہیں ۔ایسے لکھتے ہیں کہ گویا لفظ ان کے آ گے پھولوں کی مانند ہاتھ با ندھے کھڑے ہیں اور صاحب قلم ہیں کہ چن چن کے پروئے جا رہے ہیں۔ چند ہی لمحوں میں لفظوں کی مالا "کالم "تیار اور خدا خوش رکھے سو شل میڈ یا کا ایک لمحہ ضائع کئے بغیربا ذوق قارئین کی خدمت میں پیش ۔لائیک ، کمنٹس سمیت بہت کچھ ۔
فیس بک کے ذکر پر یاد آ یا کہ” اودھم مچا  ہوا ہے میرے مزار پر "کے مصداق فیس بک اور سوشل میڈ یا نے جہاں رابطے آ سان کئے وہاں اعزازات بھی اتنے سستے کر دیئے ہیں کہ اب ضرورت ہی نہیں کہ کو ئی مجھے القابات و اعزازات سے نوازے ۔ بابائے صحافت ، سینئر صحافی ، قادر الکلام شاعر ، جدید دور کی بلند آ ہنگ آ واز یہ سب اعزازت و القابات میں اپنے لئے خود تجویز کر سکتا ہوں خود تحریر کر سکتا ہوں ایسے ہی جیسے حکماء کی دکا نوں کے اشتہاری بورڈ جن پر لکھے ہو ئے افلا طون دوراں سے لے کر جا لینوس وقت تک سبھی مقام و مرتبے حکیم صاحب نے اپنے لئے مختص کئے ہو تے ہیں اور کوئی پو چھنے والا ہی نہیں ہو تا اسی طرح مجھے بھی فیس بک اور سو شل میڈ یا نے یہ حق تفویض کر دیا کہ جو چا ہوں بن جا ؤں کس کی ہمت ہے کہ کو ئی مجھے روکے یا ٹو کے ۔
آج کل اپنے حسین حقانی ایک بار پھر خبروں میں ان ہیں ۔موصوف سے ہماری بھی ایک مختصر سی ملاقات رہی یہ اس زمانے کی بات ہے جب جزل ضیاء الحق صدر پا کستان تھے اور حسین حقانی مشیر اطلاعات ۔ امریکہ روس کے خلاف بر سر پیکار تھا اور اس مقدس جہاد میں ہم امریکہ کے حلیف تھے یہ کو ئی نئی خبر تو نہیں ہے کہ ہماری حکومتیں ہمیشہ سے امریکہ نواز رہی ہیں ۔ اور یہ امریکہ نوازی تو شائد ہمیں جہیز میں ملی ہے حکمران کو ئی بھی آ یا امریکن نوازی میں کمال دکھایا ۔ ہماری سبھی حکو متوں میں یہی قدر مشترک رہی رہی کہ بر سر اقتدار آ نے والی سبھی جمہوری پارٹیوں اور آ مریت کے سر خیلوں نے ہمیشہ امریکہ بہادر کی ناز برداریاں اٹھا نے میں کبھی بخل سے کام نہیں ۔۔ اسی تنا ظر میں اگر حسین حقانی کے بیان کو دیکھا جائے تو تعجب نہیں ہو تا حقانی نے تو یہی کہا ہے نا کہ میں نے اپنی حکومت کی پالیسی کے عین مطابق سی آ ئی اے کے بندوں کو ہزاروں ویزے دیئے جس کی وجہ سے امر یکہ پاکستان کو بتائے بغیر ا سا مہ بن لادن کے خلاف کاروائی کرنے میں کا میاب رہا ۔ حسین حقانی نے یہ سچ پہلی بار تو نہیں بولا اس نے تو ایبٹ آ باد کمیشن میں بھی یہی سچ ریکارڈ کرایا تھا ۔مجھے حسین حقانی سے یا اس کے سچ سے کوئی ہمدردی نہیں لیکن بس سوال صرف اتنا ہے کہ غدار صرف حسین حقانی ہی کیوں ؟
کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا

Tags: urdu column by Anjum Sehrai
Previous Post

لیہ ۔پنجاب بھر کے سرکاری فارمزپر موجود تمام جانوروں کے بروسیلوسس ٹیسٹ شروع ، بروسیلوسس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک بیماری ہے ۔ڈاکٹر طارق گدارا

Next Post

چوک اعظم۔ پولیس کارروائی ، سنوکر کلب پر رقم وموبائل فون داؤپر لگاکر جواء کھیلنے والے 13اشخاص گرفتار

Next Post
چوک اعظم۔ پولیس کارروائی ، سنوکر کلب پر رقم وموبائل فون داؤپر لگاکر جواء کھیلنے والے 13اشخاص  گرفتار

چوک اعظم۔ پولیس کارروائی ، سنوکر کلب پر رقم وموبائل فون داؤپر لگاکر جواء کھیلنے والے 13اشخاص گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

" اودھم مچا ہوا ہے میرے مزار پر " انجم صحرائی

آج دل اور ذہن لکھنے کی طرف راغب ہے ۔۔ ہے نا عجیب تو ضیح نہ لکھنے کی ۔۔آ پ یقیناًحیران ہوں گے میری اس بات پر ۔۔اور سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا لکھنے سے ذہن اور دل کا کیا لینا دینا ۔۔ سوچ آپ کی بھی درست ہے اور کہنا میرا بھی سچ ۔۔۔ دو تین عشروں قبل کی بات ہے جب غالب جوان تھا ایک اخبار کے مالک بڑے صحافی نے کرمفرمائی کرتے ہو ئے ہمیں اپنے اخبار میں کالم لکھنے کی پیشکش کی ۔۔پیشکش اور وہ بھی معقول اعزاز ئیہ کے ساتھ ۔ یقیناًیہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات تھی بات طے ہو نے کے آ خری مراحل میں تھی کہ صاحب کہنے لگے صحرائی صاحب کالم روز لکھنا ہو گا ...بلا نا غہ ۔۔یہ نہ ہو کہ آپ کہیں آج دل نہیں چاہ رہا ۔۔ذہن نہیں بن رہا ۔۔ان کی یہ بات سن کر ہم پسپا ہو گئے اور اعزازئیہ کے ساتھ کالم لکھنے سے معذرت کر لی کہ ایسا ممکن ہی نہیں تھا ۔۔ کم از کم ہمارے لئے تو ایسا کر نا قطعا ممکن نہیں ہے ۔ نہ معلوم کیوں ہو تا ہے ۔۔ لیکن ہو تا ہے ۔۔ کم از کم ہمارے ساتھ تو ہو تا ہے ۔۔ایک خاص موسم اور خاص کیفیت میں قلم بھی خوب چلتا ہے اور ذہن بھی اور پھر کچھ دنوں ہفتوں اور مہینوں کے لئے ایسی کیفیت ہو جاتی ہے کہ بس نہ قلم اٹھتا ہے اور نہ ذہن کے بند دریچے کھلتے ہیں مجھے ایسے دوستوں پر بڑا رشک آ تا ہے جو ہر روز ایک نیا کالم لکھتے ہیں ہر روز ان کا ذہن ایک نیا آ ئیڈ یا اور ایک نیا ایشو تلاش کر لیتا ہے میرے ان لکھنے والے دوستوں میں بعض ایسے بھی ہیں جو دن میں کئی کئی بار لکھتے ہیں ان کی تحریریں بھی بڑی مقضی و مسجی ہو تی ہیں ان کے عنوانات و مو ضو عات بھی بڑے دلپزیر ہو تے ہیں ان کے ذہن کی اڑان بھی بڑی وسعت پذ یر ہو تی ہے وہ اپنی سو سائٹی کے عام ایشوز کی بجائے بین القوامی مو ضوعات پر چھ چھ سات سات صفحات کے کالم منٹوں سیکنڈوں میں لکھ مارتے ہیں ۔ایسے لکھتے ہیں کہ گویا لفظ ان کے آ گے پھولوں کی مانند ہاتھ با ندھے کھڑے ہیں اور صاحب قلم ہیں کہ چن چن کے پروئے جا رہے ہیں۔ چند ہی لمحوں میں لفظوں کی مالا "کالم "تیار اور خدا خوش رکھے سو شل میڈ یا کا ایک لمحہ ضائع کئے بغیربا ذوق قارئین کی خدمت میں پیش ۔لائیک ، کمنٹس سمیت بہت کچھ ۔ فیس بک کے ذکر پر یاد آ یا کہ" اودھم مچا  ہوا ہے میرے مزار پر "کے مصداق فیس بک اور سوشل میڈ یا نے جہاں رابطے آ سان کئے وہاں اعزازات بھی اتنے سستے کر دیئے ہیں کہ اب ضرورت ہی نہیں کہ کو ئی مجھے القابات و اعزازات سے نوازے ۔ بابائے صحافت ، سینئر صحافی ، قادر الکلام شاعر ، جدید دور کی بلند آ ہنگ آ واز یہ سب اعزازت و القابات میں اپنے لئے خود تجویز کر سکتا ہوں خود تحریر کر سکتا ہوں ایسے ہی جیسے حکماء کی دکا نوں کے اشتہاری بورڈ جن پر لکھے ہو ئے افلا طون دوراں سے لے کر جا لینوس وقت تک سبھی مقام و مرتبے حکیم صاحب نے اپنے لئے مختص کئے ہو تے ہیں اور کوئی پو چھنے والا ہی نہیں ہو تا اسی طرح مجھے بھی فیس بک اور سو شل میڈ یا نے یہ حق تفویض کر دیا کہ جو چا ہوں بن جا ؤں کس کی ہمت ہے کہ کو ئی مجھے روکے یا ٹو کے ۔ آج کل اپنے حسین حقانی ایک بار پھر خبروں میں ان ہیں ۔موصوف سے ہماری بھی ایک مختصر سی ملاقات رہی یہ اس زمانے کی بات ہے جب جزل ضیاء الحق صدر پا کستان تھے اور حسین حقانی مشیر اطلاعات ۔ امریکہ روس کے خلاف بر سر پیکار تھا اور اس مقدس جہاد میں ہم امریکہ کے حلیف تھے یہ کو ئی نئی خبر تو نہیں ہے کہ ہماری حکومتیں ہمیشہ سے امریکہ نواز رہی ہیں ۔ اور یہ امریکہ نوازی تو شائد ہمیں جہیز میں ملی ہے حکمران کو ئی بھی آ یا امریکن نوازی میں کمال دکھایا ۔ ہماری سبھی حکو متوں میں یہی قدر مشترک رہی رہی کہ بر سر اقتدار آ نے والی سبھی جمہوری پارٹیوں اور آ مریت کے سر خیلوں نے ہمیشہ امریکہ بہادر کی ناز برداریاں اٹھا نے میں کبھی بخل سے کام نہیں ۔۔ اسی تنا ظر میں اگر حسین حقانی کے بیان کو دیکھا جائے تو تعجب نہیں ہو تا حقانی نے تو یہی کہا ہے نا کہ میں نے اپنی حکومت کی پالیسی کے عین مطابق سی آ ئی اے کے بندوں کو ہزاروں ویزے دیئے جس کی وجہ سے امر یکہ پاکستان کو بتائے بغیر ا سا مہ بن لادن کے خلاف کاروائی کرنے میں کا میاب رہا ۔ حسین حقانی نے یہ سچ پہلی بار تو نہیں بولا اس نے تو ایبٹ آ باد کمیشن میں بھی یہی سچ ریکارڈ کرایا تھا ۔مجھے حسین حقانی سے یا اس کے سچ سے کوئی ہمدردی نہیں لیکن بس سوال صرف اتنا ہے کہ غدار صرف حسین حقانی ہی کیوں ؟ کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.