لیہ ۔ سا نحہ چار سدہ ، دہشت گردی کی مذ مت شہداء کے لئے دعا ئیہ تقاریب
سا نحہ چار سدہ ، دہشت گردی کی مذ مت شہداء کے لئے دعا ئیہ تقاریب لیہ(صبح پا کستان )چار...
سا نحہ چار سدہ ، دہشت گردی کی مذ مت شہداء کے لئے دعا ئیہ تقاریب لیہ(صبح پا کستان )چار...
آل پاکستان ڈرافسٹمین بلڈ نگز ڈیپارٹمنٹ فیڈ ریشن کااپنے مطا لبات کے حق میں احتجاجی مظا ہرہ لیہ (صبح پا...
چار سدہ یو نیور سٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پشاور( ٹی وی رپورٹ ) چار سدہ یو نیور سٹی...
دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہے گا۔ شہباز شریف لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب شہباز...
قصور وار ہمارا تعلیمی نظام ؟ تحریر ۔ عفت زندگی احساسات کو جذبات کی ایک کڑی ہے معاشرے میں رہنے...
چک نمبر437ٹی ڈی اے کے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول میں سہولیات کافقدان دھوری اڈہ ۔(ممتازخان مچھرانی)دھوری اڈہ کے نواح چک نمبر437ٹی...
معروف ماہر تعلیم ملک عبدلستار منجوٹھہ کے والد ملک مشتاق احمد امنجوٹھہ انتقال کر گئے کوٹ سلطان(صبح پا کستان )معروف...
پڑھوپنجاب بڑھوپنجاب شاہداقبال شامی دانش ورکہتے ہیں کہ کسی بھی ملک کے اگر تین طبقے اساتذہ،عدلیہ اور فوج ٹھیک...
محنتی اور دیا نتدار سر کاری ملاز مین قوم کا سر مایہ ہیں ،ڈائریکٹر لو کل گو رنمنٹ ڈی جی...
گھر میں سلنڈر دھما کہ ،ایک بچہ ہلاک سات افراد زخمی ملتان(مانیٹرننگ ڈیسک )ملتان کے علاقہ قیصر آباد کے گھر...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails سا نحہ چار سدہ ، دہشت گردی کی مذ مت شہداء کے لئے دعا ئیہ تقاریب
لیہ(صبح پا کستان )چار سدہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا سے اظہار ہمدردی کے لئے لیہ ، جمن شاہ کے سکولوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دہشت گردی کے افسوس ناک حملہ کی خبر سنتے ہیں تعلیمی اداروں کا ماحو ل سوگوار ہو گیا ۔ جمن شاہ میں اسلامک کڈ ز سکول میں سانحہ چار سدہ یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا، اساتذہ کے لئے دعامغفرت، زخمی طلبا کے لئے مکمل صحت یابی ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دعا مانگی گئی اور دہشت گردی کی سخت مذمت کی گئی۔ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مہر زاہد واندر نے کہاکہ دہشت گردی ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں مگر ہم زندہ قوم ہیں اور متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کو اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملک کی حفاظت اور دہشت گردی کے قلع قمع کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ ہمار اطالبعلم، نوجوان اپنی قلم کے ذریعے جبکہ فوج اپنے اسلحہ کے ساتھ ان دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دی گی۔ دعائیہ تقریب سے مہر خضر عباس، تنویر احمد و یگر نے بھی خطاب کیا جبکہ بچوں نے پاکستان زندہ باد ، دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگائے۔آخر میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے طلبا سے ہمددری کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
عوامی ترقیاتی ادارہ
عوامی ترقیاتی ادارہ میں سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلبا اور اساتذ ہ کے درجات کی بلندی اور زخمی طلبا کی مکمل صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب جبکہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ مہر محمد طفیل لوہانچ نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور ان کے عزائم مکمل طور پر ناکام بنانے کے لئے متحد ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور پاک فوج قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دے گی۔ اجلاس سے ڈائریکٹر سیف اللہ الحسینی، عبد الغفور خان علیانی ایڈووکیٹ، محمد رضوان، شیخ وقار الحسن، شہباز عقیل، مہر زاہد واندر، محمد اعظم ہانس، سید افتخار مہدی، محمد آصف، سحر وحید، لنبی کرن، جویرہ اشرف، نسیم فاطمہ، عظمی بتول و یگر نے شرکت کی ۔
میڈیا کلب
میڈیا کلب چارسدہ باچاہ خان یونیورسٹی میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت، شہید طلبا، اساتذہ، عملہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں جبکہ پاک فوج کی قربانیوں کو زبردست خرا ج تحسین پیش کیا گیا۔ میڈیا کلب کا مذمتی اجلاس زیر صدرارت صدرمہر زاہد واندرمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں متفقہ قرار دادکے ذریعے دہشت گردوں کے قلع قمع کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل دارمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارد اد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بلاتفریق دہشت گردوں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جائے۔اجلاس میں خلیل اختر، محمد حنیف، شاہد اقبال میلوانہ، قاری محمد اظہر، محمد اعظم سوکی،محمد اختر بھٹی، اسد اثیر ہاشمی ، مرید حسین لوہانچ،جاوید اقبال، ڈاکٹر گل شیر ودیگر نے شرکت کی۔
رپورٹ : ۔ سرفراز واندر پریس رپورٹر