لیہ ۔ بھٹہ خشت ما لکان کی ہڑ تال ، مزدوروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے لگے
بھٹہ خشت ما لکان کی ہڑ تال ، مزدوروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے لگے لیہ(صبح پا کستان)بھٹہ مالکان کا استحصال...
بھٹہ خشت ما لکان کی ہڑ تال ، مزدوروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے لگے لیہ(صبح پا کستان)بھٹہ مالکان کا استحصال...
لیہ ۔ ممتاز قادری کی غا ءبا نہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی لیہ (صبح پا کستان ) ملک کے...
استاد کے ساتھ بد تمیزی کر نے پر ڈی ایس پی چونیاں کو معطل کیا جائے ، محمد اقبال چوہان...
عالمی یوم شہری دفاع کے حوالہ سے پا سنگ آؤٹ پریڈاور آگاہی واک ملتان(پ ر ) عالمی یوم شہری دفاع...
گستاخان نبی صلی اللہ علیہ وصلعم کوبتلادو شاہداقبال شامی دنیا میں 4قیمتی چیزیں جومحبت کے قابل ہیں، مال، جان،آبرو اور...
زمانہ امن ہو جنگ شہری دفاع کے امور سے آگاہی ایک مسلمہ حقیقت ہے ، ڈسٹرکٹ آفسیر کوارڈی نیشن محبوب...
مٹی کا گھڑا۔۔۔ جس کا نام لیتے ہی تازگی کا احساس دل میں جنم لیتاہے۔۔۔ ٹھنڈا ٹھنڈا پانی عجب تازگی...
علم کا ایک دریچہ الائیڈ سکول چوک اعظم تحریر ؛ عفت قوموں کی ترقی میں علم و ہنر کی اہمیت...
اینگرو فورڈز لمیٹڈ پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیازآپریشن جاری ،...
جن قوموں نے علم کو اپنا شعار بنایا وہ دنیا میں کامیاب رہیں ، اے ای او زنانہ مرکز کوٹ...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsبھٹہ خشت ما لکان کی ہڑ تال ، مزدوروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے لگے
لیہ(صبح پا کستان)بھٹہ مالکان کا استحصال جاری، حکومت کو نیچا دکھانے کے لئے اینٹوں کی سپلائی بند، ہزاروں مزدوروں کے چولھے ٹھنڈے ہونے لگے، فاقہ کشی تک نوبت آگئی۔ بھٹہ مالکان کا حکومتی ناروا سلوک کے خلاف احتجاج ، حکومت سے اپنی شرائط منوانے کے لئے بھٹوں سے اینٹوں کی سپلائی بند کر دی جس کے باعث تعمیراتی کام ٹھپ ہونے سے ہزاروں مزدور، مستری بے روز گار ہو گئے ہیں۔ پنجاب بھر کے بھٹہ مالکان کی طرح لیہ ، کوٹ سلطان کے بھٹہ مالکان نے حکومتی ناروا سلوک کے خلاف احتجاجا گزشتہ کئی دنوں سے چار مارچ تک اینٹوں کی سپلائی بند رکھنے کا اعلا ن کیا ہو ا ہے جس سے اینٹوں کی سپلائی نہ ہونے کے باعث ضلع بھر میں تعمیراتی کام ٹھپ ہو چکا ہے جس سے ہزاروں دیہاڑی دار طبقہ مستری ، مزدور بھی بے روز گار ہو گئے ہیں۔ تعمیراتی کام بند ہو نے سے دیہاڑی دار طبقہ شدید مالی پریشانی کا شکار ہو گیا ہے۔ دیہاڑی نہ ملنے کے باعث بے روزگار ہونے والے مزدروں کے ان گنت مسائل بڑھ گئے ہیں جبکہ ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ روز دیہاڑی ملنے کی غرض سے ریلوے پھاٹک پر جمع ہونے والے مزدروں نے مزدوری نہ ملنے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ مالکا ن کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں اور بھٹوں بارے اصول و ضوابط بنا کر مزدوروں کے ان کے جائر حقوق دیئے جائیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے والے حکمران جھوٹے دعوے کر غریب عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں ۔ ملک میں غریب افراد کا رہنا دو بھر ہو چکا ہے۔ مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ ان کے حقوق نہ دیئے گئے تو احتجاج کا سلسلہ وسیع کر دیا جائے گا۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد سرفراز واندر پریس رپورٹر