جن قوموں نے علم کو اپنا شعار بنایا وہ دنیا میں کامیاب رہیں ، اے ای او زنانہ مرکز کوٹ سلطان مس طاہر ہ
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)تعلیم اچھائی اور برائی میں تمیز سکھاتی ہے جن قوموں نے علم کو اپنا شعار بنایا وہ دنیا میں کامیاب رہیں اور جنہوں نے تعلیم سے راہ فرار اختیار کی وہ پستی کا شکار ہوئی ان خیالات کا اظہار اے ای او زنانہ مرکز کوٹ سلطان مس طاہر ہ بی بی نے آسٹرل سکول میں سالانہ رزلٹ کے حوالے سے منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی و بقا ء کے لیے ضروری ہے کہ ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے اس موقع پرنسپل ادارہ ملک عمر فاروق منجوٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے علاقہ سے تعلیمی محرومیاں ختم کرنے لیے دن رات کوشاں ہیں تقریب سے مس نازیہ شاداور مس سلمیٰ سہیلہ نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں کامیاب طلباء مہر فاطمہ ،آمنہ جاوید،ابیہا نبیل،مہناز بی بی،اذان فاروق،مریم نواز،ازہان فاروق،صائم الحسن ،علینہ حبیب،حنا حمید،سجل فاروق ،حجاب زہرہ اور دیگر کو انعامات سے نوازا گیا ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر