چوک اعظم ۔ مشہور منشیات فروشوں نے منشیات فروشی سے توبہ کرلی
مشہور منشیات فروشوں نے منشیات فروشی سے توبہ کرلی چوک اعظم (صبح پا کستان) مشہور منشیات فروشوں نے معززین علاقہ...
مشہور منشیات فروشوں نے منشیات فروشی سے توبہ کرلی چوک اعظم (صبح پا کستان) مشہور منشیات فروشوں نے معززین علاقہ...
عام آدمی عفت سیاست اور ملکی میدان ایک بار پھر سج گیا طرح طرح کی چہ مگوئیاں ایک بار پھر...
ٹی ایم اے کے چوہدری محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے ، الوداعی تقریب میں خراج تحسین لیہ( صبح پا کستان...
ایم پی اے قیصر مگسی کی کو ششوں سے بوائز کالج کے لئے 200 کنال رقبہ مختص چوک اعظم (صبح...
دھوری اڈہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پو لیس کا کریک ڈاؤن چوک اعظم (صبح پا کستان) پولیس کی کاروائی...
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول انار والا جدید میں سہو لتوں کا فقدان کوئی بھی تو پرسان حال نہیں لیہ(صبح پا...
محکمہ تعلیم میں کروڑوں کے گھپلے ؟ہائی کورٹ کا حکم امتناعی ۔تحقیقات کا آ غاز لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم ضلع...
محکمہ انہار کے زیر اہتمام فلڈ ایمر جنسی سنٹرقائم لیہ (صبح پا کستان)ایکسئین انہار لیہ نوشاد انجم نے ایک مراسلہ...
حکومتی پابندی، سیکورٹی خدشات کے باوجود میلہ بیساکھی کوٹ سلطان (صبح پا کستان) حکومتی پابندی اور انتہائی سخٹ سیکورٹی خدشات...
پاک فوج میں ملازمت کے مواقع - رجسٹریشن کی آخری تاریخ15مئی ملتان(پ ر ) پاک فوج میں بحیثیت سپاہی شمولیت...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsمشہور منشیات فروشوں نے منشیات فروشی سے توبہ کرلی
چوک اعظم (صبح پا کستان) مشہور منشیات فروشوں نے معززین علاقہ اور میڈیا کے روبروتھانہ چوک اعظم میں منشیات فروشی سے توبہ کرلی ،منشیات فروشوں نے باقاعدہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ حلف بھی دیا،ہم اللہ کو حاضر ناظر جان کر حلف دیتے ہیں کہ ہم آج کے بعد منشیات فروشی نہیں کریں گے (ظفر اقبال،محمدیونس)منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،جو بھی منشیات فروش منشیات فروشی سے توبہ کرنا چاہتا ہے وہ میرے پاس آکر حلف دے ہم اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ایس ایچ او سرفراز خان گاڈی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوک اعظم کے مشہور منشیات فروش ظفر اقبال عرف ظفری اور محمد یونس جٹ نے معززین علاقہ چوہدری محمدعثمان رندھاوا،محمدقاسم عرف کاشی پولٹر ی پروٹین ڈیلر،محمداعظم برف ڈیلر،نسیم شاہ ۔محمدراشد گرواں ،محمدرمضان جانی صدر کباڑ یونین چوک اعظم محمدعرفان ،اور میڈیا نمائندگان چوہدری محمدعابد کھرل،ظفر اقبال نیوی ،رانامحمداعظم ،ملک عبدالرشید،امانت لاہوری عبدالغفار خان قمر اقبال ڈلو،محمدعمر شاکر،غلام عباس سندھو محمداکمل سندھو عبدالستار خان شاہد اوردیگرکے روبروتھانہ چوک اعظم میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر یہ حلف دیا کہ ہم آج کے بعد منشیات فروشی سے توبہ کرتے ہیں اور منشیات فروشی نہیں کریں گے ،اس امر میں ایس ایچ اوتھانہ چوک اعظم سرفرازخان گاڈی نے کہاکہ چوک اعظم میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جائیں گی جو بھی منشیات فروش منشیات فروشی سے توبہ کرنا چاہتا ہے وہ معزین علاقہ کے ہمراہ میرے پاس آئے اور قرآن پاک پر ہایھ رکھ کر حلف دے ہم اس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ ہم چوک اعظم میں جنسی کاروبار کرنے والوں اور وارڈ نمبر12میں موجود منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

محمد عمر شاکر پریس رپورٹرچوک اعظم