پاک فوج میں ملازمت کے مواقع – رجسٹریشن کی آخری تاریخ15مئی
ملتان(پ ر ) پاک فوج میں بحیثیت سپاہی شمولیت کے لئے رجسٹریشن15اپریل2016ء سے15مئی 2016ء تک جاری ہے۔ میٹرک یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدوار پاک آرمی کی ویب سائٹ پر اپنی آن لائن رجسٹریشن کرواسکتے ہیں
www.joinpakarmy.gov.pk
پاک فوج میں بحیثیت جونئیر کمیشنڈ آفیسر(نائب خطیب)15اپریل سے15مئی2016ء تک رجسٹریشن ہورہی ہے۔ ایف اے، ایف ایس سی یا مساوی اور درس نظامی والے امیدوار اپنے اصل کوائف کے ساتھ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے علاوہ رجسٹریشن کے لئے آرمی بھرتی دفتر ملتان میں رجوع کرسکتے ہیں۔
۔