• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عام آدمی … عفت

webmaster by webmaster
اپریل 14, 2016
in First Page, کالم
0
عام آدمی … عفت
عام آدمی
عفت
people-448x252سیاست اور ملکی میدان ایک بار پھر سج گیا طرح طرح کی چہ مگوئیاں ایک بار پھر اپنے عروج پہ ہیں ۔پی ٹی آئی ایک دفعہ پھر دوسرے دھرنے کے لیے تیاری پکڑ رہی ۔کپتان نے بھی ڈی جے کو نئے گانوں کی تیاری کا کہہ دیا ہے آخر عوام نے انجوائے بھی تو کرنا ہے ۔جب کہ وزیر اعظم نواز شریف

نے اپنے بیٹوں سے ملاقات کر کے کوئی لائحہ عمل طے کرنے پہ بات چیت شروع کر دی ہے ۔ہر طرف سے مختلف پیشن گو ئیاں منظر عام پہ آ رہی ہیں مگر سوال یہ پیدا ہو تا کہ کیا عام آدمی پر اس کا کوئی اثر پڑے گا ۔میرا ذاتی خیال ہے کہ عام آدمی کی سطح عام ہی رہتی نہ کسی کے آنے سے اس بیچارے کی حالت میں فرق پڑتا نہ کسی کے جانے سے ۔تخت شاہی پہ نواز ہو یا زرداری،عمران ہو یا فضل الرحمن عام آدی بس عام آدمی ہی رہے گا ۔اس کے بینک بیلنس میں جان توڑ محنت کے باوجود کمی اور اشرافیہ کے بیلنس میں اضافہ ہی ہو گا ۔
عام آدمی کے پیدا ہونے کے مقاصد:ہر دور حکومت میں بے وقوف بننا ،غضب کیا جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا ،کی تمثیل نظر آنا خود غربت کی چادر میں ملفوف رہنا اور ووٹ دے کو دوسروں کو اسمبلی میں اور دولت دار میں پہنچانا ،جھوٹے وعدوں اور بہلاوؤں میں آنا اور انتہائی ثابت قدمی سے بار بار وہی چناؤ کرنا ۔اس پہ طرہ ہی کہ ان لیڈروں کی کال پہ ان کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہوئے احمقوں کی طرح اپنا کام دھندا چھوڑ کر ہڑتالیں ،دھرنے، میں شریک ہو جانا ۔ڈی۔جے کے گانوں پہ مست ہو کے جھومنا ۔کچھ نہ حاصل ہونے پہ گھر کو لوٹنا۔غریب سے غریب تر ہونا ۔خالی ہاتھ ہوتے ہوئے نوکری کی خواہش کرنا ۔ڈگری ہولڈر ہو کر دھکے کھانے کے بعد ریڑھی لگا لینا ،جہیز کے بغیر سوچنا کہ بیٹی کا رشتہ اچھے گھر سے آئیگا ۔اپنے منتخب نمائندگان سے توقع رکھنا کہ وہ ان کے علاقے کی سڑکیں مرمت کروائے گا ۔اور ان کے مسائل حل کرے گا ۔یہ وہ تمام کام ہیں جو عام آدمی کرتا ہے اور بار بار کرتا ہے۔
میم ؛یہ ممنون حسین کون ہے؟؟بچے من کے سچے کا کیا گیا سوال ۔بے ساختہ آدھی کلاس نے قہقہہ لگایا اور کچھ نے ادھر دیکھنے پہ اکتفا roleofyouthinpoliticsکیا ۔ایک طرف سے آواز آئی ہمارا صدر ہے ۔سوال کرنے والے نے پوچھا پاکستان کا؟؟ سوال میں حیرانگی تھی ۔تو اور کیا ایران کا ،،بذلہ سنجی سے پھر جواب آیا ۔مگر کبھی سنا نہیں یہ نام نہ کبھی نیوز میں نہ کبھی کسی موقعے پہ، سوال پہ سوال اور اب جواب آیا اوہو وہ محض نام کے صدر ہیں ان کا ملک کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ۔تو کیا ملک ان کے بغیر چل رہا؟ہا ہا ہا ملک تو اللہ کے آسرے پہ چل رہا ۔باقی سب کھاؤ خلیفہ ہیں باریاں لگی ہوئیں ہیں سب رج رج کے لوٹو اور مل بانٹ کے کھاؤ ۔جسے موقعہ نہ ملے وہ تخت پہ بیٹھے کی ٹانگیں کھینچتا ہے کہ بس کرو اب میری باری ،اگر اگلا نہ سنے تو عوام کو استعمال کر کے ڈرامے اسٹارٹ ۔کبھی نیا پاکستان ۔تو کبھی بھابھی جان ۔کبھی الہام ہونے لگتے کبھی خوشخبری آتی،عوام کو کبھی اورنج ٹرین اور کبھی یلو ٹرین کا لالی پاپ تھما دیا جاتا اور بھولی عوام عام آدمی کی طرح عام ہو جاتی۔۔
علامہ صاحب بھی میدان میں اتر آئے ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان گذشتہ تیس سال
سے کرپشن ،ٹیکس چوری اور کالے دھن سے بیرون ملک میں آف شور کمپنیاں بنا رہے ۔پانامہ لیکس پہ کون ان سے مواخذہ کرے گا ۔پاکستان کا آئین اور قانون کب طاقتور ہو گا ۔گویا اب لب لباب یہی ہے کہ گو نواز گو ۔لیکن اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ اگلا آنے والا حکمران ملک و قوم کا وفادار ہوگا ۔۔
Post Views: 19
Tags: urdu column by iffat
Previous Post

لیہ ۔ ٹی ایم اے کے چوہدری محمد صادق ریٹائرڈ ہو گئے ، الوداعی تقریب میں خراج تحسین

Next Post

چوک اعظم ۔ مشہور منشیات فروشوں نے منشیات فروشی سے توبہ کرلی

Next Post

چوک اعظم ۔ مشہور منشیات فروشوں نے منشیات فروشی سے توبہ کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
عام آدمی عفت people-448x252سیاست اور ملکی میدان ایک بار پھر سج گیا طرح طرح کی چہ مگوئیاں ایک بار پھر اپنے عروج پہ ہیں ۔پی ٹی آئی ایک دفعہ پھر دوسرے دھرنے کے لیے تیاری پکڑ رہی ۔کپتان نے بھی ڈی جے کو نئے گانوں کی تیاری کا کہہ دیا ہے آخر عوام نے انجوائے بھی تو کرنا ہے ۔جب کہ وزیر اعظم نواز شریف
نے اپنے بیٹوں سے ملاقات کر کے کوئی لائحہ عمل طے کرنے پہ بات چیت شروع کر دی ہے ۔ہر طرف سے مختلف پیشن گو ئیاں منظر عام پہ آ رہی ہیں مگر سوال یہ پیدا ہو تا کہ کیا عام آدمی پر اس کا کوئی اثر پڑے گا ۔میرا ذاتی خیال ہے کہ عام آدمی کی سطح عام ہی رہتی نہ کسی کے آنے سے اس بیچارے کی حالت میں فرق پڑتا نہ کسی کے جانے سے ۔تخت شاہی پہ نواز ہو یا زرداری،عمران ہو یا فضل الرحمن عام آدی بس عام آدمی ہی رہے گا ۔اس کے بینک بیلنس میں جان توڑ محنت کے باوجود کمی اور اشرافیہ کے بیلنس میں اضافہ ہی ہو گا ۔ عام آدمی کے پیدا ہونے کے مقاصد:ہر دور حکومت میں بے وقوف بننا ،غضب کیا جو ترے وعدے پہ اعتبار کیا ،کی تمثیل نظر آنا خود غربت کی چادر میں ملفوف رہنا اور ووٹ دے کو دوسروں کو اسمبلی میں اور دولت دار میں پہنچانا ،جھوٹے وعدوں اور بہلاوؤں میں آنا اور انتہائی ثابت قدمی سے بار بار وہی چناؤ کرنا ۔اس پہ طرہ ہی کہ ان لیڈروں کی کال پہ ان کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہوئے احمقوں کی طرح اپنا کام دھندا چھوڑ کر ہڑتالیں ،دھرنے، میں شریک ہو جانا ۔ڈی۔جے کے گانوں پہ مست ہو کے جھومنا ۔کچھ نہ حاصل ہونے پہ گھر کو لوٹنا۔غریب سے غریب تر ہونا ۔خالی ہاتھ ہوتے ہوئے نوکری کی خواہش کرنا ۔ڈگری ہولڈر ہو کر دھکے کھانے کے بعد ریڑھی لگا لینا ،جہیز کے بغیر سوچنا کہ بیٹی کا رشتہ اچھے گھر سے آئیگا ۔اپنے منتخب نمائندگان سے توقع رکھنا کہ وہ ان کے علاقے کی سڑکیں مرمت کروائے گا ۔اور ان کے مسائل حل کرے گا ۔یہ وہ تمام کام ہیں جو عام آدمی کرتا ہے اور بار بار کرتا ہے۔ میم ؛یہ ممنون حسین کون ہے؟؟بچے من کے سچے کا کیا گیا سوال ۔بے ساختہ آدھی کلاس نے قہقہہ لگایا اور کچھ نے ادھر دیکھنے پہ اکتفا roleofyouthinpoliticsکیا ۔ایک طرف سے آواز آئی ہمارا صدر ہے ۔سوال کرنے والے نے پوچھا پاکستان کا؟؟ سوال میں حیرانگی تھی ۔تو اور کیا ایران کا ،،بذلہ سنجی سے پھر جواب آیا ۔مگر کبھی سنا نہیں یہ نام نہ کبھی نیوز میں نہ کبھی کسی موقعے پہ، سوال پہ سوال اور اب جواب آیا اوہو وہ محض نام کے صدر ہیں ان کا ملک کے معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں ۔تو کیا ملک ان کے بغیر چل رہا؟ہا ہا ہا ملک تو اللہ کے آسرے پہ چل رہا ۔باقی سب کھاؤ خلیفہ ہیں باریاں لگی ہوئیں ہیں سب رج رج کے لوٹو اور مل بانٹ کے کھاؤ ۔جسے موقعہ نہ ملے وہ تخت پہ بیٹھے کی ٹانگیں کھینچتا ہے کہ بس کرو اب میری باری ،اگر اگلا نہ سنے تو عوام کو استعمال کر کے ڈرامے اسٹارٹ ۔کبھی نیا پاکستان ۔تو کبھی بھابھی جان ۔کبھی الہام ہونے لگتے کبھی خوشخبری آتی،عوام کو کبھی اورنج ٹرین اور کبھی یلو ٹرین کا لالی پاپ تھما دیا جاتا اور بھولی عوام عام آدمی کی طرح عام ہو جاتی۔۔ علامہ صاحب بھی میدان میں اتر آئے ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان گذشتہ تیس سال سے کرپشن ،ٹیکس چوری اور کالے دھن سے بیرون ملک میں آف شور کمپنیاں بنا رہے ۔پانامہ لیکس پہ کون ان سے مواخذہ کرے گا ۔پاکستان کا آئین اور قانون کب طاقتور ہو گا ۔گویا اب لب لباب یہی ہے کہ گو نواز گو ۔لیکن اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ اگلا آنے والا حکمران ملک و قوم کا وفادار ہوگا ۔۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.