نیب آرڈیننس 1999کے خاتمے کا اقدام سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گی
کراچی (مانیٹرننگ ڈیسک )نیب آرڈیننس 1999کے خاتمے کا اقدام سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق...
کراچی (مانیٹرننگ ڈیسک )نیب آرڈیننس 1999کے خاتمے کا اقدام سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق...
پیر جگی (صبح پا کستان )تھانہ پیر جگی پولیس کی کاروائی، جعلی عامل گرفتار، بکری کے سینگ کے ذریعے لوگوں...
لیہ (صبح پا کستان محکمہ) واپڈا کی غفلت , محلہ عید گاہ کی گلی تھوری و نزد کوٹھی منور میں...
خوشبوئے قلم قیام پاکستان کے مقصدکاعدم حصول محمدصدیق پرہار [email protected] ہرسال اگست کامہینہ شروع ہوتے ہی ان تاریخی دنوں کی...
اسلام آباد(مانیٹرننگ ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال ہے جو پرویز مشرف پر ہاتھ...
کروڑ لعل عیسن ( صبح پا کستان) تنخواہیں نہ ملنے پر میو نسپل کمیٹی کے ملاز مین کا احتجاج ،...
لیہ(صبح پا کستان)انجمن پٹواریان،گرداوران محکمہ مال اشتمال کے زیر اہتمام چلنے والی ہڑتال 48ویں روز میں داخل ہو گئی،گذشتہ روز...
لیہ (صبح پا کستان)آزادی ایسی نعمت سے نوجوان نسل کو آگہی ،ملکی سلامتی و استحکام کے لیے کلیدی اہمیت کی...
لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کا صدیق سنٹرل پارک کااچانک دورہ ۔نامکمل کام پر سخت اظہار برہمی...
ملتان (پ ر )کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارنے اوکاڑہ گر یژن میں منعقدہ10روزہ چھٹی پیسزچیمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔اس...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsکراچی (مانیٹرننگ ڈیسک )نیب آرڈیننس 1999کے خاتمے کا اقدام سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سمیت رہنماوں سمیت چھ درخواست گزار وں نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی قانون کی موجودگی کے باوجود سندھ حکومت نے نیب قانون کا بل پاس کر کے قانون بنا یا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 143کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت اس اقدام سے اپنے رہنماﺅں کی اربوں روپے کی کرپشن بچانے کی کوشش کر رہی ہے لہذا اس قانون کو کالعدم قرار دیا جائے ۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت کا نیب قانون کرپشن چھپانے سازش ہے ،بل کو فوری طور پر پاس کرایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت کو بچانے کے لیے نیب قانون 1999منسوخ کر کے صوبائی حکومت نے بل پاس کرایا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس بل پر عملدرآمد روک کر نیب کے وفاقی قانون پر عملدر آمد کیا جائے گا ۔ source... http://dailypakistan.com.pk/karachi/11-Aug-2017/624137