لیہ(صبح پا کستان)انجمن پٹواریان،گرداوران محکمہ مال اشتمال کے زیر اہتمام چلنے والی ہڑتال 48ویں روز میں داخل ہو گئی،گذشتہ روز لگائے جانے والی ہڑتالی کیمپ سے چیئرمین مصالحتی کمیٹی صوبہ پنجاب حاجی ارشاد حسین خان علیانی،ضلعی صدر ملک قدیر احمد جکھڑ،نور محمد جھوڑر،چوہدری طارق گھمن، مہر محمد ہاشم،حاجی اعجاز بھلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے 2015کے جاری نوٹیفیکیشن پر عملدرامد کرایا جائے انہوں نے کہا کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹوار خانوں کی تعمیر ،تحصیلدار کا 15ہزار،گرداور حلقہ 8ہزار،پٹواری حلقہ 6ہزار فکس ٹی اے ڈی اے کا اجراء،وصولی واجبات ریونیو کیلئے تحصیلدار کو سنگل کیبن ڈالہ،پٹواریوں و حلقہ گرداور کو موٹر سائیکل مہیا کئے جائیں بستہ الاؤنس ایک ہزار ماہانہ کا اجراء اور وصول واجبات پر 2فیصد ادا کیا جائے،سابقہ 1996کے تربیت یافتہ بھرتی شدہ پٹواریوں کو محکمہ سے نکالنے کی پالیسی کا خاتمہ کیا جائے ،مقررین نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو قیادت کے حکم پر ہڑتال جاری رہے گی مقررین نے کہا کہ آج ملتان میں پنجاب بھر سے محکمہ مال کے ملازمین احتجاج کررہے ہیں مرکزی قیادت آئندہ کا لائحہ عمل کا بھی اعلان کرے گی۔