پیر جگی (صبح پا کستان )تھانہ پیر جگی پولیس کی کاروائی، جعلی عامل گرفتار، بکری کے سینگ کے ذریعے لوگوں کے علاج کرتا، پولیس کی مدعیت میں فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیل کے مطا بق واحد بخش ہوت نامی ملزم نے ایک بکری پال رکھی تھی جس پر قدرتی طور دائیں کان کے اوپر سینگ نکلا ہوا ہے ملزم اسی سینگ کے ذریعے مختلف بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے علاج کرتا اور ان سے پیسے بٹورتاتھا پیر جگی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے واحد بخش ہوت نامی کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails








