ایسے لوگ ہمارا کیا مقابلہ کر سکتے ہیں جو مچھر سے ڈر جاتے ہیں ؟وہ دن گئے جب انتخابی نتائج چوری کئے جاتے تھے :بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن گزر گئے جب انتخابات...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن گزر گئے جب انتخابات...
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے محاذ آرائی سے...
راجن پور(صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب کے یوتھ فیسٹیول پروگرام کے تحت ضلع وتحصیل سطح پر ہونے والے تحریری...
لیہ ( صبح پا کستان ) جسمانی لحاظ سے مضبوط یا مسلح شخص لیڈر نہیں ہوتا ،لیڈر شپ کیلئے وژن،کردار...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحانات 2018ء یکم مارچ سے شروع...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ملاقات کی، ملاقات میں...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ،دفترخارجہ کے حکام نے امریکی وزیر خارجہ...
لیہ ( صبح پا کستان ) محکمہ پولیس میں کانسٹیبلان کی بھرتی ،فراڈ پر امیدوار گرفتار ،مقدمہ درج ،تفتیش جاری...
لیہ ( صبح پا کستان ) آرپی او ڈیرہ غازیخان سہیل حبیب تاجک نے پولیس لائن اور دفتر پولیس کا...
لیہ (صبح پا کستان) غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetailsاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن گزر گئے جب انتخابات کے نتائج چوری کئے جاتے تھے، اب نہ نتائج چوری ہونے دیں گے اور نہ آراو ز من مانی کرسکیں گے،ایسے لوگ ہمارا کیا مقابلہ کر سکتے ہیں جو مچھر سے ڈر جاتے ہیں؟۔
زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈروں کے 30نومبر پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی شاندار تاریخ ہے، جیسے پارٹی کی قیادت بہادر ہے ویسے کارکن دلیر ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایسے لوگ ہمارا کیا مقابلہ کر سکتے ہیں جو مچھر سے ڈر جاتے ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن نہ جیل سے ڈرے، نہ پھانسیوں سے گھبرائے اور نہ آمریت کے خلاف جھکے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ماضی میں ایک شخص جیل میں مچھر کے کاٹنے سے روتا تھا جبکہ آج ایک دوسرا شخص مچھر کے کاٹنے کے ڈر سے خیبر پختونخوا نہیں جاتا، ایسے بزدل ہمارا مقابلہ کیسے کریں گے؟ ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم قائدعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے فلسفہ اور مشن کے وارث ہیں،سابق صدر آصف علی زرداری نے 1973ء کے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب اور ضروری کام کرنے ہیں جس سے غریب خوشحال ہوں ، جہالت کا خاتمہ ہو، ہمیں ہر طرح کی شدت پسندی کو مٹانا ہے، ہم ایسے معاشرے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جہاں خواتین کی عزت ہو، یہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان ہوگا۔ اس موقع پر پارٹی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈروں نے 30نومبر کو یوم تاسیس شایان شان منانے کے لئے تجاویز دیں۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/26-Oct-2017/666083