راجن پور( صبح پا کستان )تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو چاہئے کہ اس قومی پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے۔علماء کرام اپنے خطبات میں پولیو کی افادیت بتائیں۔بچوں کے والدین کو چاہئے کہ وہ پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔30اکتوبرشروع ہونے والی اس مہم میں 3لاکھ 94ہزار 9سو39، پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنراشفاق احمد چوہدری نے پولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر،اسسٹنٹ کمشنرروجھان ملک شاہد، کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیر،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی،ڈی او تعلیم فیاض بزدار ،مولانا جلیل الرحمان صدیقی کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اس تین روزہ مہم میں 1067ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








