لیہ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور جملہ سٹاف کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے فرنٹ لائن پر ہے۔ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان
لیہ( صبح پا کستان) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے کہا کہ حکومت پنجاب،محکمہ صحت...
لیہ( صبح پا کستان) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے کہا کہ حکومت پنجاب،محکمہ صحت...
اسلام آباد: حکومت نے بجلی پرتمام جنرل سبسڈیزواپس لینے14فیصد تک مہنگی کرنے اور 5 کیٹگریز کے رعایتی نرخ محدودکرنے کافیصلہ...
لیہ(صبح پا کستان)کرونا وائرس ایس او پیز،منڈی مویشی شہر سے باہر منتقل،فی جانور ٹیکس کی وصولی،سہولیات کا فقدان،جانور و خرید...
لیہ ( صبح پا کستان) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں کورونا وباء کے دوران نجی...
ملتان۔ کورونا ایمرجنسی کے دوران ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی کمی نے مزید مسائل کھڑے کر دئیے...
لیہ( صبح پا کستان )ایپکا ضلع لیہ کا ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ،وفاقی و صوبائی بجٹ کو...
سوپور: مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بچہ بتارہا...
لاہور۔ پنجاب اسمبلی کااجلاس ہوٹل میں کرانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ،لاہورہائیکورٹ نے تمام فریقین کونوٹس جاری...
لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی نقصان کے باوجود نیا...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وارڈ میں کام کرنے والا عملہ مکمل حفاظتی کٹ اورسامان کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کررہا ہے،چونکہ کرونا کی وباء نے محکمہ صحت کے عملہ میں بھی ایک بے چینی کی کیفیت پیدا کی ہے اس لئے کچھ لوگ ایسا حفاظتی سامان (PPEs) بھی مانگتے ہیں جس کی انہیں ضرورت نہیں ہے۔عوام اور عملہ میں کورونا کے حفاظتی سامان کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت (WHO) کا جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سامان دیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے حفاظتی سامان میں سب سے زیادہ سادہ ماسک(surgical mask) اور دستانوں (Gloves) کی ضرورت ہے اور ہاتھ دھونے کے بعد ہینڈ سینیٹائزر کی ضرورت ہے۔N-95ماسک کا غیر ضروری استعمال فائدے کی بجائے نقصان دہ ہے۔اس خاص قسم کے ماسک کا استعمال اس جگہ مریضوں کی دیکھ بھال ضروری ہے جہاں پر بخارات بن رہے ھوں جیسا کہ نیبولائز کرواتے ہوئے اور (ایچ ڈی یو) میں وینٹی لیٹرز پر موجود کرونا کے مریضوں پر۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت WHO نے N-95ماسک کو ہسپتال میں پہننے پر پابندی عائدکردی ھے.اسکی وجہ ھے کہ N-95 ماسک میں ایک فلٹر لگا ھوتا ھے, اس ماسک کو پہننے والا شخص خود تو کرونا وائرس سے محفوظ ھو جاتا ھے مگر اس کی سانس اور منہ سے نکلنے والے بخارات بغیر کسی رکاوٹ کے فلٹر کے راستے سے باہر نکل کر فضا میں پھیل جاتے ہیں۔اس لیے عالمی ادارہ صحت نے ہسپتال کے اندر N-95ماسک پہننے پر پابندی عائد کر دی ھے کیونکہ یہ ماسک بذات خود کرونا بیماری پھیلانے میں کردار ادا کر رہا ہے، ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں تمام حفاظتی سامان دستیاب ہے،اور روزانہ کی بنیاد پر جملہ سٹاف بشمول نرسنگ سٹوڈنٹس کو مہیا کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے مختلف وارڈز میں ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ضرورت کے مطابق ماسک اور گاؤن وغیرہ پہن کر کام کر رہے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال اور عملہ کے ساتھ کروناء کی وباء سے لڑنے میں تعاون کریں اس موقع پرایڈمن آفیسر علی حیدر،ایچ آر محمد شکیل کھرل و دیگر سٹاف کے ہمراہ پبلک ریلیشن آفیسر احسان اللہ بھی موجود تھے