لیہ ( صبح پا کستان) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں کورونا وباء کے دوران نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور اساتذہ کی بیروزگاری پر اظہار تشویش کرنے پر نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع لیہ نے زبردست خیرمقدم کیا ہے، ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری محمد علی کہتے ہیں لاک ڈاؤن میں تعلیمی اداروں کی بندش سے ہزاروں اساتذہ بے روزگار جبکہ چھوٹے تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں جس پر گزشتہ تین ماہ سے حکام کو آگاہ بھی کرتے رہے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کا بیان خوش آئند ہے تاہم بطور وزیر اعظم وہ اس مسئلے کا ٹھوس حل نکالیں اور فاقوں کا سامنا کرنے والے چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کے لیے بیل آؤٹ پیکج جبکہ تمام نجی اساتذہ کو احساس پروگرام کے تحت ریلیف دیا جائے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








