لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کاحقیقی سفرشروع ہوچکا،نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کافیصلہ میرٹ پرکریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیرآبپاشی محسن لغاری نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں کے مواقع پیداکرنے سے متعلق گفتگو ہوئی،اس کے علاوہ نئے اضلاع اورتحصیلیں بنانے کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کاوعدہ پورا کیا،جنوبی پنجاب کی ترقی کاحقیقی سفرشروع ہوچکا،نئے اضلاع اورتحصیلیں بنانے کافیصلہ میرٹ پرکریں گے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن