پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل
پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل...
پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل...
پی آئی اے نجکاری کے خلا ف پی آئی اے یونین اور انجمن تاجران کینٹ کا احتجاجی مظا ہرہ ملتان(صبح...
جعلی نوٹ شہر میں گردش کرنے لگے ، دوکانداروں میں شدید بے چینی جمن شاہ(مہر زاہد واندر سے )جعلی نوٹ...
وطن واپسی پرپریس کلب کے نو منتخب عہد یداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا ۔ایم این اے...
پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا، سربراہ پاک فوج کوئٹہ (ما نیٹرننگ ڈیسک ) آرمی...
چار دیواری کے بغیر گورٹمنٹ ہا ئی سکول کی سیکورٹی ایک سوالیہ نشان ؟ لالہ زار (صبح پا کستان) حکومتی ،...
محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی کے خلاف کسانوں کا احتجاج لیہ(صبح پاکستان)محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی، نہروں کی بھل صفائی...
تحریک انصاف نے پیٹرول کی قیمت میں کم کمی کے خلاف6 فروری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی...
منشیات فروش غلام شبیر عرف مٹھو گرفتار ،34کپیاں دیسی شراب برآمد کوٹ سلطان (صبح پا کستان) مشہور زمانہ منشیات فروش...
معذور افراد کو تمام سرکا ری محکمو ں میں مقررہ کو ٹہ کے مطا بق ملاز متیں فراہم کی جا...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsپی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک )پی آئی اے کے دفاتر کی تالا بندی کی وجہ سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا تھااور اب فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد یومیہ 35 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ بات پی آئی اے کے ترجمان نے بتائی ۔
نجی ٹی وی92 نیوز کے مطا بق پی آئی اے ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج آج بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن کے طیارے آج بھی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے لاکھوں مسافر سفر کرنے سے رہ گئے جس کی وجہ سے انہیں شدید کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سکیورٹی فورسز واٹر کینن سے لیس ہیں۔ لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی تین درجن سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ آئندہ پروازوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے موخر کر دیا گیا۔
لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع پی آئی اے کا ٹکٹنگ سنٹر بند پڑا ہے۔ دریں اثنا کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج گیارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ دو روز سے فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ ملتان میں بھی پی آئی اے ملازمین دفاتر بند کر کے ہڑتال پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔ ملتان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تین روز کے دوران قومی ایئرلائن کی مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کا نجی ایئرلائنز خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں اور ان ایئرلائنز نے کرایوں میں تین سو گنا تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس تمام صورتحال مسافر پریشان ہیں۔ کوئٹہ میں بھی قومی ایئرلائن کی نجکاری اور کراچی سانحے کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے بکنگ آفس سمیت تمام دفاتر کی تالا بندی کر دی جس سے وہاں بھی متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی سو کے قریب پروازیں ہوتی ہیں جو فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے معطل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک دو سو سے زائد پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی سو کے قریب پروازیں ہوتی ہیں جو فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے معطل ہیں۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دفتر کی تالا بندی کی وجہ سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد یومیہ 35 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ دفتر کی تالا بندی اور احتجاج کی وجہ سے اب تک ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کاکہنا تھا کہ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔