چار دیواری کے بغیر گورٹمنٹ ہا ئی سکول کی سیکورٹی ایک سوالیہ نشان ؟
لالہ زار (صبح پا کستان) حکومتی ، ضلعی انتظامیہ کے دعووں کے بر عکس چار دیواری کے بغیر گورٹمنٹ ہا ئی سکول کی سیکورٹی ایک سوالیہ نشان ہے اے لیول وایک ہزارسے زائد طلباء پر مشتمل گورنمنٹ ہائی سکول میا ں والا جدید میں طلباء باؤنڈری وال کے بغیر سکول میں پڑھنے پر مجبور ، پرائمری حصہ عملی طور پر بند تحریری و ہر اجلاس میں سکول کی باؤنڈری کی نشاندہی کی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری احکام پر ہوگی پرنسپل تفصیل کے مطابق کے باچہ خان یونیورسٹی پر حملہ کے بعدپنجاب حکومت نے سردیوں کے نام پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات کااعلان کیا اور ان تعطیلات کے دورا ن تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو تعلیمی اداروں میں
سیکورٹی انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کرنے کا حکم صادر کیا صوبہ کی طرح ضلعی انتظامیہ لیہ نے بھی سکولوں کی سیکورٹی بہتر کرنے کے لئے مختلف اجلاس منعقد کرائے جس میں سیکورٹی کا جائزی لیا گیا سکولوں کی سیکورٹی کے، لئے ضلع بھر کے سکولوں کی درج بندی کی اور تقریباضلع لیہ کے22سکولوں کو احساس قرار دیا اور ان کو Aکیٹیگری کا نام دیا ان خیالات کااظہار اہل علاقہ اور والدین ، چودھری جاوید اختر چئر مین چوک اعظم رورل ملک طاہر محمود اعوان ایڈووکیٹ سابق نائب ناظم لالہ زار مہر شیر محمدکونسلر، محمد صغیر محمد کریم بخش ،دلاور اعجاز سلیم رضا، غلام فرید ، امجد سہیل، عثمان غنی نے کیا انھوں نے کہاکہ ان 22 اے کیٹی گری کے سکولوں میں لالہ زار کے گورنمنٹ ہائی سکول میا نوالا جدید بھی شامل ہے جس میں طلباء کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے ضلعی انتظامیہ نے اے کیٹی گیری میں شامل تو کیا ہے لیکن اس کی سیکورٹی پر کوئی توجہ نہیں دی مذکورہ سکول کے پرائمری حصہ کی مکمل باؤنڈری وال نہیں ہے اور اہل علاقہ اس کو گزرگاہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں برلب سڑک ہونے کی وجہ سے سیکورٹی رسک ہے انھوں نے کہاکہاہل علاقہ اور والدین گورنمنٹ ہائی سکول کے ہیڈ پرنسپل محمد نواز سے بھی رابطہ کیا ہے اور انھیں بھی آگا کیا ہے انھوں نے کہاکہ کہ ہیڈماسٹر نے بتایا ہے کہ میں نے ضلعی انتظامیہ ڈی سی او لیہ ، دی پی او لیہ اور ای دی او ایجوکیشن کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہوا جبکہ سیکورٹی کے جائزہ کے لئے بلائے گئے ہر اجلاس میں سکول کی بونڈری وال کی نشاندہی کی ہے اب یہ انتظامیہ کی ذمہ داری اس کی تعمیر کرے سکول کے پاس کوئی فندز نہیں انھوں نے کہاکہ سکول انتظامیہ نے عملی طور پرائمری پوشن کو بند کر دیا ہے جس کی وجہ سکول کے طلباء کا تعلمی نقصان ہورہا ہے انھوں نے کہاکہ موجودہ صورحال کے باوجود ضلعی انتظامیہ میں سکول سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات نہ کئے جانے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ارباب اختیار کس حد تک سنجیدہ ہیں جبکہ اس سلسلہ میں طاہرہ شفیق چشتی ای ڈی او ایجوکیشن سے رابطہ کیا گیاتو انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول میاں والا جدید کی وال باؤنڈری کے خلاف اہل علاقہ کے کچھ افراد نے عدالت سے حکم امتناہی لے رکھا ہے محکمہ پیروی کرہا ہے جلد اس کی چار دیواری کی تعمیر شروع کی جائے گی
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر