• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل

webmaster by webmaster
فروری 4, 2016
in First Page
0

پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل
piaلاہور (مانیٹرننگ ڈیسک )پی آئی اے کے دفاتر کی تالا بندی کی وجہ سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا تھااور اب فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد یومیہ 35 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ بات پی آئی اے کے ترجمان نے بتائی ۔
نجی ٹی وی92 نیوز کے مطا بق پی آئی اے ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج آج بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن کے طیارے آج بھی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے لاکھوں مسافر سفر کرنے سے رہ گئے جس کی وجہ سے انہیں شدید کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سکیورٹی فورسز واٹر کینن سے لیس ہیں۔ لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی تین درجن سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ آئندہ پروازوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے موخر کر دیا گیا۔
لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع پی آئی اے کا ٹکٹنگ سنٹر بند پڑا ہے۔ دریں اثنا کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج گیارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ دو روز سے فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ ملتان میں بھی پی آئی اے ملازمین دفاتر بند کر کے ہڑتال پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔ ملتان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تین روز کے دوران قومی ایئرلائن کی مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کا نجی ایئرلائنز خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں اور ان ایئرلائنز نے کرایوں میں تین سو گنا تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس تمام صورتحال مسافر پریشان ہیں۔ کوئٹہ میں بھی قومی ایئرلائن کی نجکاری اور کراچی سانحے کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے بکنگ آفس سمیت تمام دفاتر کی تالا بندی کر دی جس سے وہاں بھی متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی سو کے قریب پروازیں ہوتی ہیں جو فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے معطل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک دو سو سے زائد پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی سو کے قریب پروازیں ہوتی ہیں جو فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے معطل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دفتر کی تالا بندی کی وجہ سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد یومیہ 35 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ دفتر کی تالا بندی اور احتجاج کی وجہ سے اب تک ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کاکہنا تھا کہ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔

Post Views: 37
Tags: National News
Previous Post

ملتان ۔ پی آئی اے نجکاری کے خلا ف پی آئی اے یونین اور انجمن تاجران کینٹ کا احتجاجی مظا ہرہ

Next Post

ماں ولی …. تحریر : انجم صحرائی

Next Post
ماں ولی      ….    تحریر : انجم صحرائی

ماں ولی .... تحریر : انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026

پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل piaلاہور (مانیٹرننگ ڈیسک )پی آئی اے کے دفاتر کی تالا بندی کی وجہ سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا تھااور اب فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد یومیہ 35 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ یہ بات پی آئی اے کے ترجمان نے بتائی ۔ نجی ٹی وی92 نیوز کے مطا بق پی آئی اے ملازمین کا ملک بھر میں احتجاج آج بھی جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث قومی ایئرلائن کے طیارے آج بھی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے لاکھوں مسافر سفر کرنے سے رہ گئے جس کی وجہ سے انہیں شدید کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور سکیورٹی فورسز واٹر کینن سے لیس ہیں۔ لاہور سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی تین درجن سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ آئندہ پروازوں کو غیرمعینہ مدت کیلئے موخر کر دیا گیا۔ لاہور میں ایجرٹن روڈ پر واقع پی آئی اے کا ٹکٹنگ سنٹر بند پڑا ہے۔ دریں اثنا کراچی میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج گیارہویں روز میں داخل ہو گئی ہے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ دو روز سے فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ ملتان میں بھی پی آئی اے ملازمین دفاتر بند کر کے ہڑتال پر بیٹھ گئے جس کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا۔ ملتان ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق تین روز کے دوران قومی ایئرلائن کی مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل ہونے کا نجی ایئرلائنز خوب فائدہ اٹھا رہی ہیں اور ان ایئرلائنز نے کرایوں میں تین سو گنا تک اضافہ کر دیا ہے۔ اس تمام صورتحال مسافر پریشان ہیں۔ کوئٹہ میں بھی قومی ایئرلائن کی نجکاری اور کراچی سانحے کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے بکنگ آفس سمیت تمام دفاتر کی تالا بندی کر دی جس سے وہاں بھی متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی سو کے قریب پروازیں ہوتی ہیں جو فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے معطل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اب تک دو سو سے زائد پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پی آئی اے کی سو کے قریب پروازیں ہوتی ہیں جو فلائٹ آپریشن بند ہونے کی وجہ سے معطل ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دفتر کی تالا بندی کی وجہ سے 70 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔ فضائی آپریشن بند ہونے کے بعد یومیہ 35 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ دفتر کی تالا بندی اور احتجاج کی وجہ سے اب تک ایک ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کاکہنا تھا کہ دفاتر بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.