جعلی نوٹ شہر میں گردش کرنے لگے ، دوکانداروں میں شدید بے چینی
جمن شاہ(مہر زاہد واندر سے )جعلی نوٹ شہر میں گردش کرنے لگے، متعدد دوکانوں پر گاہکوں نے جعلی پانچ سو، ہزا ر روپے کے جعلی نوٹ دے کر دوکانداروں کاخسارہ دے دیا۔ جن دوکانوں پر رش زیادہ رہتا ہے ان دوکانوں پر گاہکوں نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد جعلی نوٹ دیئے ہیں جس سے دوکانداروں میں شدید بے چینی پھیل چکی ہے جبکہ گزشتہ روزجمن شاہ کے دوکاندار نبیل احمد نے بینک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالے تو اس میں سے بھی ایک ہزار روپے کا نوٹ نکل آیا تھا۔ شہریوں ، دوکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نوٹوں کے دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails





