یو نیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح ،ایم پی اے سمعیہ شا ہانی ،وائس چا نسلر ڈاکٹر ابو بکر زبیر نے افتتاح کیا
لیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی...
لیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی...
لیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو...
کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)چک نمبر 149 بی ٹی ڈی اے کا رہائشی، ایف سی کا فرض شناس اہلکار...
کروڑ لعل عیسن ( حافظ خلیل احمد ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات...
ملتان (صبح پاکستان) ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں فنڈز، پلاننگ اینڈ فنانس کمیٹی (FNPC) کا...
لاہور {ویب ڈیسک } وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف...
بہاولپور ( صبح پاکستان ) وزیر توانائی نے عوام کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے200 کیٹاگری سے نکال کر 300...
تحریر ۔۔۔ ارشاد راۓ9 مئی 2023 کو پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن بن گیا، جس نے نہ...
لیّہ انجمن تاجران ( باروی گروپ ) کے صدر واحد بخش باروی نےپریس کانفرنس میں شہر میں ہونے والے نا...
لیہ۔( صبح پاکستان) پوزیرا علی نجاب مریم نوازشریف کالیہ کے دریائی علاقوں کے لیے ایک اور احسن اقدام۔بیٹ مونگھڑ کو...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار ، رجسٹرار پروفیسر ذیشان حسن، پروفیسر ڈاکٹر امبرین شاہجہان، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ انجم، پروفیسر اقرا اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لیہ کی ترقی دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے یونیورسٹی آف لیہ کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اعلان کیا جو جلد جاری ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ فنڈز آنے سے یونیورسٹی آف لیہ کی تعمیر و ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، طلبہ کی کامیابی کے لیے جدید لیبز کا ہونا بہت ضروری ہے جس کو پورا کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ فزکس لیب میں جدید سامان کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنائی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لیہ کے سٹی کیمپس کے ساتھ ساتھ مین کیمپس کی ضروریات اور سہولیات کو پورا کیا جارہا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کی دن رات اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یونیورسٹی آف لیہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ اس موقع پر موجود طلبا و طالبات نے فزکس لیب کے قیام پر وائس چانسلر کاشکریہ اداکیا۔