عرب امارات کے دروازے پر (قسط 4 ) … انجم صحرائی
بلا شبہ دنیا کی اونچی ترین عمارت برج خلیفہ اپنے دامن میں ایک سحر انگیز انوائر منٹ لئے ہو ئے ...
بلا شبہ دنیا کی اونچی ترین عمارت برج خلیفہ اپنے دامن میں ایک سحر انگیز انوائر منٹ لئے ہو ئے ...
آج کل ہم دور حریمی میں جی رہے ہیں پا کستان کی طرح دو بئی میں بھی تحریم شاہ کے ...
ارے یار تم شکل سے تو کہیں سے نیپالی نہیں لگتے میں نے اس کے کھلتے قدرے سفید رنگ کی ...
گھر سے چلے تو شام کے پانچ بجنے کو تھے ۔ابھی چوک اعظم کراس نہیں کیا تھا کہ دھندراستہ کھوٹا ...
گذشتہ کل ڈی جی خان انفارمیشن آ فس سے جاری ہو نے والی ایک تصویر نے مجھے بڑا حیران کر ...
اب جس معاشرے میں طلباء سر عام ڈنڈوں سے اپنے استاد کی خبر گیری کرتے نظر آ ئیں اور استاد ...
پنجاب میں آج کل ڈینگی کا بھوت ناچ رہا ہے ، اس وقت تک ایک محتاط اندازے کے مطا بق ...
یہ شا ید 80 کے عشرے کا ذکر ہے جب میں کلین شیو تھا اور عمر شا کر کی داڑھی ...
میرا سوال سنتے ہی صاحب اپنی کر سی سے یوں اچھلے جیسے کسی کیڑے نے ان کے جسم کے کسی ...
سوشل میڈیا میں وائریل ہونے والی ایک وڈیو میں ہمارے ایک پرانے انصافی ایم این اے نے ایک نئے انصافی ...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsانت نو راللہ فجرا جئت بعد العسر یسرا ربنا اعلاک قدرا یا امام الانبیا
نعمان نے عقیدت سے گنگناتے ہو ئے مجھے سنائے ۔۔ لیکن یہاں دو بئی فاؤنٹین میں ایسا کچھ نہیں تھا ۔ دو بئی فا ؤ نٹین کا نظارہ تو اسی طرح خوش کن تھا لیکن لہراتی اور گنگناتی لہریں جس شا عری پر رقص کناں تھیں اس زبان سے کم از کم میں تو نا بلد تھا ۔ اس لئے منظر تو بہت اچھا لگا مگر سمجھ کچھ نہیں آ یا۔ جب کہ شاہ عبد اللہ پارک میں پس منظر میں چلایا جانے والا کلام سمجھ بھی آ رہا تھا اور روح میں بھی اتر رہا تھا شا ئد اس لئے کہ عربی شا عری کا یہ شا ہکار میرے آ قا صلی اللہ علیہ وصلعم کی مدح سرائی کا عمدہ انتخاب تھا ۔ قارئین کرام۔۔ کیوں نا آ گے بڑھنے سے پہلے دو بئی فا ؤنٹین بارے کچھ معلومات شیئر کر لی جا ئیں ۔ اس بارے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ برج خلیفہ کے ساتھ 30 ایکڑ پر پھیلی جھیل پر دو بئی فا ؤنٹین کا کوریو گرافیڈ سسٹم 660 لائٹس اور 25رنگین پرو جیکٹر پر مشتمل ہے۔ منتظمین کو یہ شو پیش کر نے کے لئے 85ہزار لٹر ہوا اور سالانہ بنیادوں پر 15 ملین پانی جمع کرنے کا انتظام کرنا پڑتا ہے ۔ رات گئے گھر لوٹے ، ٹی وی آن کیا تو بریکنگ نیوز تھی کہ عراق میں ایران کے میجر جزل قاسم سلمانی اپنے سا تھیوں سمیت امریکی ڈرون حملہ میں شہید ہو گئے ۔ یہ بڑی شا کنگ خبر تھی ہم سب کے لئے دل بو جھل ہو گیا اور ما حول افسردہ، ہم سب کے لئے ۔ بچے گیم کھیلنا چا ہتے تھے مگر حمیرا انہیں سونے کے لئے کمرے سے لے گئی۔ میں اور نومی خاموشی سے خبر سنتے رہے ، عربی اردو انگلش سبھی چینل اسی خبر کو بریک کر رہے تھے ۔یقینا امریکی ڈرون حملہ میں ایرانی جزل قاسم سلمانی کی ہلاکت کی خبر سال رواں کی بہت بڑی اور بہت بری خبر ہے تھوڑی دیر بعد نعمان خاموشی سے اٹھا اور شب بخیر کہتے ہو ئے کمرے سے نکل گیا میں نے جیو لگایا وہاں بھی یہی خبر دہرائی جا رہی تھی۔۔ کچھ دیر کے بعد میں نے کمرے کی لائیٹس آف کر دیں اور ٹی وی آف کر کے سو نے کی کو شش کرنے لگا۔۔ مگر نیند دور تھی۔ ذہن سونے کی بجائے جاگنے اور حالیہ تناظر میں مستقبل کے تانے بانے بننے پر آ مادہ تھا جب کا فی دیر نیند نہیں آ ئی تو میں نے بتیاں روشن کیں اور لکھنا شروع کر دیا کہ میرے سارے دکھوں، غموں اور وسوسوں کا علاج لکھنا اور بس لکھنا ہے ۔باقی احوال اگلی قسط میں۔۔
انجم صحرائی