• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عرب امارات کے دروازے پر (قسط 4 ) … انجم صحرائی

webmaster by webmaster
جنوری 9, 2020
in کالم
0
عرب امارات کے دروازے پر   (قسط  4 ) … انجم صحرائی

بلا شبہ دنیا کی اونچی ترین عمارت برج خلیفہ اپنے دامن میں ایک سحر انگیز انوائر منٹ لئے ہو ئے ہے ، دنیا کے کو نے کونے سے لوگ اس بلند ترین ٹاور کو دیکھنے کے لئے دو بئی کا سفر کرتے ہیں اس وقت بھی برج خلیفہ کے ارد گرد شا ئقین کا بے پناہ ہجوم ہے ہر شخص ہا تھ میں کیمرہ اور مو بائل لئے ان یاد گار لمحوں کو Save کر رہا ہے ۔ برج خلیفہ پر رو شنیوں کا سفر شروع ہو نے میں ابھی تھوڑی دیر ہے سبھی شا ئقین کے چہروں پر اشتیاق اور تجسس نمایاں ہے ، نو می عبد اللہ سمیت سبھی تصویریں بنا رہے ہیں سچ اس بار نعمان نے ان گنت تصویریں بنا ئیں ہماری۔۔ خاص طور پر میری تصویریں۔۔ایسا لگتا ہے جیسے وہ میرے ساتھ گذارے ہر لمحے کو قید کر نا چا ہتا ہے ، امر بنا نا چا ہتا ہے ۔۔

ہم لوگ آ گے جانا چا ہتے ہیں تاکہ زیادو قریب سے برج خلیفہ پر شروع ہو نے والے لیزر شو کو دیکھ سکیں لیکن رش کے سبب ایسا ممکن نہیں لیکن سبھی بچے حمیرا کو فا لو کرتے ہو ئے غیر محسوس انداز میں آ گے سے آ گے بڑھ رہے ہیں اور منزل کے قریب تر ہو تے جا رہے ہیں ۔
مجھے جہاں ملی اس کے قریب ہی ایک ترک آ ئس کریم والے نے سٹال لگایا ہوا ہے، اس کے آ ئس کریم فروخت کرنے کا نرالا انداز ہی اس کی کا میاب مارکیٹنگ کا بڑا گر ہے ۔ وہ خریدار کو آ ئس کریم دینے میں جلدی نہیں کرتا۔ ایک سٹک کی نوک پر رکھی آئس کریم کو حصول گاہک کے لئے بڑا چیلنج ہو تا ہے بندہ یہ چیلنج قبول کر تا ہے تو دوکاندار اور گا ہک کے درمیان ایک کھیل شروع ہوجاتا ہے۔۔ چند لمحوں کے لئے آ ئس کریم کا حصول ایک اہم سنگ میل اور دنیا کا مشکل ترین کام ۔۔کبھی اوپر کبھی نیچے کبھی دا ئیں اور کبھی با ئیں اور کبھی دائیں۔۔ کبھی قریب اور کبھی دور۔۔ شائد ہی کچھ لوگ ہو تے ہوں گے اس کھیل میں جیت جن کا مقدر بنتی ہے اکثر ہاتھوں اور آ نکھوں کا بے تکا اور بے تحا شہ استعمال کر نے کے با وجود بھی ناکام رہتے ہیں ۔۔ میں یہ دلچسپ کھیل دیکھنے میں مصرو ف تھا کہ ایک میرے ہم عمر ٹورسٹ آئسکریم سٹال کے قریب آ ئے شا ئد وہ بھی اس کھیل کا حصہ بننا چا ہتے تھے ان کے ساتھ دو خواتین تھیں ایک پکی اور ایک بالی عمر کی ۔ بڑی شا ید والدہ تھی بہن تھی یا اور کچھ یہ تو مجھے پتہ نہیں مگر قابل ذکر بات یہ ہے کہ چھوٹی تصویر بنوانے کی خواہشمند تھی وہ جتنے اچھے پوز بنا تی بڑی تصویر ایسی بناتی جو اسے پسند نہ آ تی دو چار بار ایسا ہوا تو بڑی نے بالکل ہمارے ہاں کی عورتوں کی طرح ناک سکیڑتے اور کندھے اچکاتے ہو ئے ۔۔کہہ سکتے کہ مو بائل چھوٹی کے منہ پر دے مارا اور میری طرف دیکھتے ہو ئے ایسے مسکرائی جس میں طنز بھی تھا اور شرارت بھی ۔ بڑی کے اس انداز پہ چھوٹی کا رد عمل دیکھنے کا تھا لکھنے کا نہیں۔۔

کہا جاتا ہے کہ افتتاح سے قبل برج دو بئی کے نام سے تعمیر ہو نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت کو عین افتتاح کے وقت یو ای اے کے صدر اور ابو ظہبی کے شیخ خلیفہ زید بن سلطان النیہان کے نام سے مو سوم کر دیا گیا۔ ڈیزائنر نے اس شہرہ آفاق عمارت کے ڈئیزائن کا آ ئیڈیا ہا ئینمو نو کلس پھول سے متاثر ہو کر بنایا اور اس خواب کی تعبیر میں چھ سال لگے۔ شا ئقین دنیا کے اس بلند ترین ٹاور کو92 کلو میٹر دور سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس عمارت کی تعمیر میں کنکریٹ کے وزن کا اندازہ چھ ہا تھیوں کے وزن جتنا اندازہ کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ برج خلیفہ کی تعمیر میں پانچ A380 طیاروں کے وزن جتنا ایلو مینیم استعمال ہوا ۔برج خلیفہ میں استعمال ہو نے والا لفٹ سسٹم دنیا کا طویل ترین سفر طے کرتا ہے۔ہمیں تو لفٹ پر سفر کرنے اور ٹاپ فلور پر جانے کا موقع نہیں ملا لیکن سنا یہ ہے کہ برج خلیفہ میں لفٹ کا یہ سفر 10 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے طے کیا جاتا ہے ۔لیزر شو کے علاوہ برج خلیفہ پر ایک اور ایونٹ ایسا ہے جس کا شا ئقین گھنٹوں انتظار کرتے ہیں اور وہ ہے ۔۔ دو بئی فاؤنٹین ۔۔۔
سال 2015 میں سعودی عرب کے شہر ریاض جانے کا تفاق ہوا اس وقت کنگ شاہ عبد اللہ پارک میں ہم نے فاؤنٹین کا شا ندار نظارہ پہلی بار دیکھا تھا ، فاؤنٹین شو میں رنگ برنگی اونچی او نچی جھو متی گنگناتی اور لہراتی پانی کی لہروں کی لہروں نے کچھ ایسا سماں باندھا تھا جسے ہم آج تک بھول نہ پا ئے ۔

نعمان بیٹا! یاد ہے تمہیں جب ہم نے شاہ عبد اللہ پارک کا وزٹ کیا تھا ریاض میں۔ میں نے لکھتے ہو ئے سر اٹھائے بغیر بیٹے سے پو چھا
جی ابو ۔مجھے یاد ہے ۔ وہاں فا ؤنٹین شو میں عر بی زبان میں سنائی جانے والی نعت کے الفاظ یاد ہیں ۔۔ میں نے پو چھا۔۔ ہاں جی مجھے یاد ہیں۔۔ میرے خیال میں اس کا پہلا شعر کچھ یوں تھا۔۔

انت نو راللہ فجرا جئت بعد العسر یسرا
ربنا اعلاک قدرا یا امام الانبیا

نعمان نے عقیدت سے گنگناتے ہو ئے مجھے سنائے ۔۔ لیکن یہاں دو بئی فاؤنٹین میں ایسا کچھ نہیں تھا ۔ دو بئی فا ؤ نٹین کا نظارہ تو اسی طرح خوش کن تھا لیکن لہراتی اور گنگناتی لہریں جس شا عری پر رقص کناں تھیں اس زبان سے کم از کم میں تو نا بلد تھا ۔ اس لئے منظر تو بہت اچھا لگا مگر سمجھ کچھ نہیں آ یا۔ جب کہ شاہ عبد اللہ پارک میں پس منظر میں چلایا جانے والا کلام سمجھ بھی آ رہا تھا اور روح میں بھی اتر رہا تھا شا ئد اس لئے کہ عربی شا عری کا یہ شا ہکار میرے آ قا صلی اللہ علیہ وصلعم کی مدح سرائی کا عمدہ انتخاب تھا ۔

قارئین کرام۔۔ کیوں نا آ گے بڑھنے سے پہلے دو بئی فا ؤنٹین بارے کچھ معلومات شیئر کر لی جا ئیں ۔ اس بارے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ برج خلیفہ کے ساتھ 30 ایکڑ پر پھیلی جھیل پر دو بئی فا ؤنٹین کا کوریو گرافیڈ سسٹم 660 لائٹس اور 25رنگین پرو جیکٹر پر مشتمل ہے۔ منتظمین کو یہ شو پیش کر نے کے لئے 85ہزار لٹر ہوا اور سالانہ بنیادوں پر 15 ملین پانی جمع کرنے کا انتظام کرنا پڑتا ہے ۔

رات گئے گھر لوٹے ، ٹی وی آن کیا تو بریکنگ نیوز تھی کہ عراق میں ایران کے میجر جزل قاسم سلمانی اپنے سا تھیوں سمیت امریکی ڈرون حملہ میں شہید ہو گئے ۔ یہ بڑی شا کنگ خبر تھی ہم سب کے لئے دل بو جھل ہو گیا اور ما حول افسردہ، ہم سب کے لئے ۔ بچے گیم کھیلنا چا ہتے تھے مگر حمیرا انہیں سونے کے لئے کمرے سے لے گئی۔ میں اور نومی خاموشی سے خبر سنتے رہے ، عربی اردو انگلش سبھی چینل اسی خبر کو بریک کر رہے تھے ۔یقینا امریکی ڈرون حملہ میں ایرانی جزل قاسم سلمانی کی ہلاکت کی خبر سال رواں کی بہت بڑی اور بہت بری خبر ہے تھوڑی دیر بعد نعمان خاموشی سے اٹھا اور شب بخیر کہتے ہو ئے کمرے سے نکل گیا میں نے جیو لگایا وہاں بھی یہی خبر دہرائی جا رہی تھی۔۔

کچھ دیر کے بعد میں نے کمرے کی لائیٹس آف کر دیں اور ٹی وی آف کر کے سو نے کی کو شش کرنے لگا۔۔ مگر نیند دور تھی۔ ذہن سونے کی بجائے جاگنے اور حالیہ تناظر میں مستقبل کے تانے بانے بننے پر آ مادہ تھا جب کا فی دیر نیند نہیں آ ئی تو میں نے بتیاں روشن کیں اور لکھنا شروع کر دیا کہ میرے سارے دکھوں، غموں اور وسوسوں کا علاج لکھنا اور بس لکھنا ہے ۔

باقی احوال اگلی قسط میں۔۔

انجم صحرائی

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

یورپی سفیروں نے مودی حکومت کی دورہ مقبوضہ کشمیر کی دعوت مستردکردی

Next Post

لیہ۔پاکستان بھر میں ضلع لیہ کی جوڈیشری کے لئے ایوارڈ کا حصول باعث اعزاز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوا ن

Next Post
لیہ۔پاکستان بھر میں ضلع لیہ کی جوڈیشری کے لئے ایوارڈ کا حصول باعث اعزاز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوا ن

لیہ۔پاکستان بھر میں ضلع لیہ کی جوڈیشری کے لئے ایوارڈ کا حصول باعث اعزاز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوا ن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
بلا شبہ دنیا کی اونچی ترین عمارت برج خلیفہ اپنے دامن میں ایک سحر انگیز انوائر منٹ لئے ہو ئے ہے ، دنیا کے کو نے کونے سے لوگ اس بلند ترین ٹاور کو دیکھنے کے لئے دو بئی کا سفر کرتے ہیں اس وقت بھی برج خلیفہ کے ارد گرد شا ئقین کا بے پناہ ہجوم ہے ہر شخص ہا تھ میں کیمرہ اور مو بائل لئے ان یاد گار لمحوں کو Save کر رہا ہے ۔ برج خلیفہ پر رو شنیوں کا سفر شروع ہو نے میں ابھی تھوڑی دیر ہے سبھی شا ئقین کے چہروں پر اشتیاق اور تجسس نمایاں ہے ، نو می عبد اللہ سمیت سبھی تصویریں بنا رہے ہیں سچ اس بار نعمان نے ان گنت تصویریں بنا ئیں ہماری۔۔ خاص طور پر میری تصویریں۔۔ایسا لگتا ہے جیسے وہ میرے ساتھ گذارے ہر لمحے کو قید کر نا چا ہتا ہے ، امر بنا نا چا ہتا ہے ۔۔ ہم لوگ آ گے جانا چا ہتے ہیں تاکہ زیادو قریب سے برج خلیفہ پر شروع ہو نے والے لیزر شو کو دیکھ سکیں لیکن رش کے سبب ایسا ممکن نہیں لیکن سبھی بچے حمیرا کو فا لو کرتے ہو ئے غیر محسوس انداز میں آ گے سے آ گے بڑھ رہے ہیں اور منزل کے قریب تر ہو تے جا رہے ہیں ۔ مجھے جہاں ملی اس کے قریب ہی ایک ترک آ ئس کریم والے نے سٹال لگایا ہوا ہے، اس کے آ ئس کریم فروخت کرنے کا نرالا انداز ہی اس کی کا میاب مارکیٹنگ کا بڑا گر ہے ۔ وہ خریدار کو آ ئس کریم دینے میں جلدی نہیں کرتا۔ ایک سٹک کی نوک پر رکھی آئس کریم کو حصول گاہک کے لئے بڑا چیلنج ہو تا ہے بندہ یہ چیلنج قبول کر تا ہے تو دوکاندار اور گا ہک کے درمیان ایک کھیل شروع ہوجاتا ہے۔۔ چند لمحوں کے لئے آ ئس کریم کا حصول ایک اہم سنگ میل اور دنیا کا مشکل ترین کام ۔۔کبھی اوپر کبھی نیچے کبھی دا ئیں اور کبھی با ئیں اور کبھی دائیں۔۔ کبھی قریب اور کبھی دور۔۔ شائد ہی کچھ لوگ ہو تے ہوں گے اس کھیل میں جیت جن کا مقدر بنتی ہے اکثر ہاتھوں اور آ نکھوں کا بے تکا اور بے تحا شہ استعمال کر نے کے با وجود بھی ناکام رہتے ہیں ۔۔ میں یہ دلچسپ کھیل دیکھنے میں مصرو ف تھا کہ ایک میرے ہم عمر ٹورسٹ آئسکریم سٹال کے قریب آ ئے شا ئد وہ بھی اس کھیل کا حصہ بننا چا ہتے تھے ان کے ساتھ دو خواتین تھیں ایک پکی اور ایک بالی عمر کی ۔ بڑی شا ید والدہ تھی بہن تھی یا اور کچھ یہ تو مجھے پتہ نہیں مگر قابل ذکر بات یہ ہے کہ چھوٹی تصویر بنوانے کی خواہشمند تھی وہ جتنے اچھے پوز بنا تی بڑی تصویر ایسی بناتی جو اسے پسند نہ آ تی دو چار بار ایسا ہوا تو بڑی نے بالکل ہمارے ہاں کی عورتوں کی طرح ناک سکیڑتے اور کندھے اچکاتے ہو ئے ۔۔کہہ سکتے کہ مو بائل چھوٹی کے منہ پر دے مارا اور میری طرف دیکھتے ہو ئے ایسے مسکرائی جس میں طنز بھی تھا اور شرارت بھی ۔ بڑی کے اس انداز پہ چھوٹی کا رد عمل دیکھنے کا تھا لکھنے کا نہیں۔۔ کہا جاتا ہے کہ افتتاح سے قبل برج دو بئی کے نام سے تعمیر ہو نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت کو عین افتتاح کے وقت یو ای اے کے صدر اور ابو ظہبی کے شیخ خلیفہ زید بن سلطان النیہان کے نام سے مو سوم کر دیا گیا۔ ڈیزائنر نے اس شہرہ آفاق عمارت کے ڈئیزائن کا آ ئیڈیا ہا ئینمو نو کلس پھول سے متاثر ہو کر بنایا اور اس خواب کی تعبیر میں چھ سال لگے۔ شا ئقین دنیا کے اس بلند ترین ٹاور کو92 کلو میٹر دور سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس عمارت کی تعمیر میں کنکریٹ کے وزن کا اندازہ چھ ہا تھیوں کے وزن جتنا اندازہ کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ برج خلیفہ کی تعمیر میں پانچ A380 طیاروں کے وزن جتنا ایلو مینیم استعمال ہوا ۔برج خلیفہ میں استعمال ہو نے والا لفٹ سسٹم دنیا کا طویل ترین سفر طے کرتا ہے۔ہمیں تو لفٹ پر سفر کرنے اور ٹاپ فلور پر جانے کا موقع نہیں ملا لیکن سنا یہ ہے کہ برج خلیفہ میں لفٹ کا یہ سفر 10 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے طے کیا جاتا ہے ۔لیزر شو کے علاوہ برج خلیفہ پر ایک اور ایونٹ ایسا ہے جس کا شا ئقین گھنٹوں انتظار کرتے ہیں اور وہ ہے ۔۔ دو بئی فاؤنٹین ۔۔۔ سال 2015 میں سعودی عرب کے شہر ریاض جانے کا تفاق ہوا اس وقت کنگ شاہ عبد اللہ پارک میں ہم نے فاؤنٹین کا شا ندار نظارہ پہلی بار دیکھا تھا ، فاؤنٹین شو میں رنگ برنگی اونچی او نچی جھو متی گنگناتی اور لہراتی پانی کی لہروں کی لہروں نے کچھ ایسا سماں باندھا تھا جسے ہم آج تک بھول نہ پا ئے ۔ نعمان بیٹا! یاد ہے تمہیں جب ہم نے شاہ عبد اللہ پارک کا وزٹ کیا تھا ریاض میں۔ میں نے لکھتے ہو ئے سر اٹھائے بغیر بیٹے سے پو چھا جی ابو ۔مجھے یاد ہے ۔ وہاں فا ؤنٹین شو میں عر بی زبان میں سنائی جانے والی نعت کے الفاظ یاد ہیں ۔۔ میں نے پو چھا۔۔ ہاں جی مجھے یاد ہیں۔۔ میرے خیال میں اس کا پہلا شعر کچھ یوں تھا۔۔

انت نو راللہ فجرا جئت بعد العسر یسرا ربنا اعلاک قدرا یا امام الانبیا

نعمان نے عقیدت سے گنگناتے ہو ئے مجھے سنائے ۔۔ لیکن یہاں دو بئی فاؤنٹین میں ایسا کچھ نہیں تھا ۔ دو بئی فا ؤ نٹین کا نظارہ تو اسی طرح خوش کن تھا لیکن لہراتی اور گنگناتی لہریں جس شا عری پر رقص کناں تھیں اس زبان سے کم از کم میں تو نا بلد تھا ۔ اس لئے منظر تو بہت اچھا لگا مگر سمجھ کچھ نہیں آ یا۔ جب کہ شاہ عبد اللہ پارک میں پس منظر میں چلایا جانے والا کلام سمجھ بھی آ رہا تھا اور روح میں بھی اتر رہا تھا شا ئد اس لئے کہ عربی شا عری کا یہ شا ہکار میرے آ قا صلی اللہ علیہ وصلعم کی مدح سرائی کا عمدہ انتخاب تھا ۔ قارئین کرام۔۔ کیوں نا آ گے بڑھنے سے پہلے دو بئی فا ؤنٹین بارے کچھ معلومات شیئر کر لی جا ئیں ۔ اس بارے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ برج خلیفہ کے ساتھ 30 ایکڑ پر پھیلی جھیل پر دو بئی فا ؤنٹین کا کوریو گرافیڈ سسٹم 660 لائٹس اور 25رنگین پرو جیکٹر پر مشتمل ہے۔ منتظمین کو یہ شو پیش کر نے کے لئے 85ہزار لٹر ہوا اور سالانہ بنیادوں پر 15 ملین پانی جمع کرنے کا انتظام کرنا پڑتا ہے ۔ رات گئے گھر لوٹے ، ٹی وی آن کیا تو بریکنگ نیوز تھی کہ عراق میں ایران کے میجر جزل قاسم سلمانی اپنے سا تھیوں سمیت امریکی ڈرون حملہ میں شہید ہو گئے ۔ یہ بڑی شا کنگ خبر تھی ہم سب کے لئے دل بو جھل ہو گیا اور ما حول افسردہ، ہم سب کے لئے ۔ بچے گیم کھیلنا چا ہتے تھے مگر حمیرا انہیں سونے کے لئے کمرے سے لے گئی۔ میں اور نومی خاموشی سے خبر سنتے رہے ، عربی اردو انگلش سبھی چینل اسی خبر کو بریک کر رہے تھے ۔یقینا امریکی ڈرون حملہ میں ایرانی جزل قاسم سلمانی کی ہلاکت کی خبر سال رواں کی بہت بڑی اور بہت بری خبر ہے تھوڑی دیر بعد نعمان خاموشی سے اٹھا اور شب بخیر کہتے ہو ئے کمرے سے نکل گیا میں نے جیو لگایا وہاں بھی یہی خبر دہرائی جا رہی تھی۔۔ کچھ دیر کے بعد میں نے کمرے کی لائیٹس آف کر دیں اور ٹی وی آف کر کے سو نے کی کو شش کرنے لگا۔۔ مگر نیند دور تھی۔ ذہن سونے کی بجائے جاگنے اور حالیہ تناظر میں مستقبل کے تانے بانے بننے پر آ مادہ تھا جب کا فی دیر نیند نہیں آ ئی تو میں نے بتیاں روشن کیں اور لکھنا شروع کر دیا کہ میرے سارے دکھوں، غموں اور وسوسوں کا علاج لکھنا اور بس لکھنا ہے ۔

باقی احوال اگلی قسط میں۔۔

انجم صحرائی

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.