• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ۔پاکستان بھر میں ضلع لیہ کی جوڈیشری کے لئے ایوارڈ کا حصول باعث اعزاز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوا ن

بہتر کارکردگی کے حامل وکلاء سید نعیم علی شاہ،مہر حبیب اللہ گرواں،میاں نور الہی،بشیر احمدخان بزدار،زاہد جاوید،شیخ جاوید اختر،مہر امجد اقبال گدارہ،شیخ اظہرحسین،شیخ عبدالرشید،راؤ طارق عزیز، چوہدری جمیل احمد،حق نواز جوتہ،خالد محمود بزمی،ملک محمدحسین سامٹیہ،احتسام الامان بھٹی،سبطین خان کشگوری،ملک عبدالعزیز،شفاعت رسول جونی،جودت علی کامران،امجد سعید سرگانی اور محمدبخش دستی میں تعریفی اسناد تقسیم

webmaster by webmaster
جنوری 9, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ۔پاکستان بھر میں ضلع لیہ کی جوڈیشری کے لئے ایوارڈ کا حصول باعث اعزاز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوا ن

لیہ(صبح پا کستان) بار اور بینچ کے مثالی تعاون سے ماڈل کورٹس کے ذریعے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں نمایاں کامیابی حاصل ہورہی ہے اور پاکستان بھر میں ضلع لیہ کی جوڈیشری کا چوتھے نمبر پر حصول کا ایوارڈ اس کا عملی ثبوت ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوا ن نے ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے تحت ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اورنئے تعینات ہونے والے ججز کے اعزاز اور ماڈل کورٹ میں نمایاں کارکردگی کے حامل وکلاء صاحبان میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں اے ڈی سی جی محمداشفا ق سیال،اے سی لیہ نیاز احمدمغل،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ محمدعاشق چغتائی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کروڑقمرالزمان،،ڈی ایس پی منور بزدار،چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نوید گجر ایڈووکیٹ،ججز اور وکلاء صاحبان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ باراسلم ارشد خان سیہڑ نے فوری انصاف کے لئے عدلیہ کے تقدس کو مقدم رکھتے ہوئے پاکستان بھر میں ضلع کے نمایاں مقام کے حصول کو باراور بینچ کا مثالی تعاون قرار دیا۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے کہا کہ ضلع لیہ کی جوڈیشری،پولیس،انتظامیہ اور میڈیا کا مثالی تعاون قانون کی بالا دستی کے لئے بھرپور اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے چاروں ستون،خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اپنے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے تقریب پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع میں بہترین سماجی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے اس سلسلہ میں کاوشوں کے بارے میں آگہی دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوان نے خطاب کرتے ہوے بار اور بینچ کے مثالی تعاون سے ضلعی جوڈیشری کا پاکستان بھر میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر ججز اور وکلاء کو مبارک باد دی اور جلد انصاف کے لئے اسی طرح قومی جذبے سے خدمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب سے نئے تعینات سینئرسول ججز ساجد وقار آہیر اور تنویر احمدخان نے بھی خطاب کیا۔

بہتر کارکردگی کے حامل وکلا میں تعریفی اسناد تقسیم

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او نے ماڈل کورٹس میں بہتر کارکردگی کے حامل وکلاء سید نعیم علی شاہ،مہر حبیب اللہ گرواں،میاں نور الہی،بشیر احمدخان بزدار،زاہد جاوید،شیخ جاوید اختر،مہر امجد اقبال گدارہ،شیخ اظہرحسین،شیخ عبدالرشید،راؤ طارق عزیز،

چوہدری جمیل احمد،حق نواز جوتہ،خالد محمود بزمی،ملک محمدحسین سامٹیہ،احتسام الامان بھٹی،سبطین خان کشگوری،ملک عبدالعزیز،شفاعت رسول جونی،جودت علی کامران،امجد سعید سرگانی اور محمدبخش دستی میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تقریب میں مرحوم ڈسٹرکٹ اٹارنی معروف وکیل ظفر اقبال اور سول جج کے بہنوئی کی وفا ت پرمرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعاکی گئی۔

Tags: layyah news
Previous Post

عرب امارات کے دروازے پر (قسط 4 ) … انجم صحرائی

Next Post

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

Next Post
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ(صبح پا کستان) بار اور بینچ کے مثالی تعاون سے ماڈل کورٹس کے ذریعے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میں نمایاں کامیابی حاصل ہورہی ہے اور پاکستان بھر میں ضلع لیہ کی جوڈیشری کا چوتھے نمبر پر حصول کا ایوارڈ اس کا عملی ثبوت ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوا ن نے ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے تحت ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اورنئے تعینات ہونے والے ججز کے اعزاز اور ماڈل کورٹ میں نمایاں کارکردگی کے حامل وکلاء صاحبان میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں اے ڈی سی جی محمداشفا ق سیال،اے سی لیہ نیاز احمدمغل،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ محمدعاشق چغتائی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کروڑقمرالزمان،،ڈی ایس پی منور بزدار،چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی چوہدری نوید گجر ایڈووکیٹ،ججز اور وکلاء صاحبان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ باراسلم ارشد خان سیہڑ نے فوری انصاف کے لئے عدلیہ کے تقدس کو مقدم رکھتے ہوئے پاکستان بھر میں ضلع کے نمایاں مقام کے حصول کو باراور بینچ کا مثالی تعاون قرار دیا۔ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے کہا کہ ضلع لیہ کی جوڈیشری،پولیس،انتظامیہ اور میڈیا کا مثالی تعاون قانون کی بالا دستی کے لئے بھرپور اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے چاروں ستون،خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اپنے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے تقریب پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلع میں بہترین سماجی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے اس سلسلہ میں کاوشوں کے بارے میں آگہی دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز الحسن اعوان نے خطاب کرتے ہوے بار اور بینچ کے مثالی تعاون سے ضلعی جوڈیشری کا پاکستان بھر میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر ججز اور وکلاء کو مبارک باد دی اور جلد انصاف کے لئے اسی طرح قومی جذبے سے خدمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب سے نئے تعینات سینئرسول ججز ساجد وقار آہیر اور تنویر احمدخان نے بھی خطاب کیا۔ بہتر کارکردگی کے حامل وکلا میں تعریفی اسناد تقسیم بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او نے ماڈل کورٹس میں بہتر کارکردگی کے حامل وکلاء سید نعیم علی شاہ،مہر حبیب اللہ گرواں،میاں نور الہی،بشیر احمدخان بزدار،زاہد جاوید،شیخ جاوید اختر،مہر امجد اقبال گدارہ،شیخ اظہرحسین،شیخ عبدالرشید،راؤ طارق عزیز، چوہدری جمیل احمد،حق نواز جوتہ،خالد محمود بزمی،ملک محمدحسین سامٹیہ،احتسام الامان بھٹی،سبطین خان کشگوری،ملک عبدالعزیز،شفاعت رسول جونی،جودت علی کامران،امجد سعید سرگانی اور محمدبخش دستی میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تقریب میں مرحوم ڈسٹرکٹ اٹارنی معروف وکیل ظفر اقبال اور سول جج کے بہنوئی کی وفا ت پرمرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعاکی گئی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.