ڈیرہ غازیخان ۔ پریمئر لیگ میں فرانس ، جرمنی ، آسٹریلیا سمیت 30غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کیلئے رضا مندی ظاہرکی ہے ، پنجاب میں 200کے قریب کھیل کے گراونڈز اپ گریڈ کیے جائیں گے .لیہ سمیت ڈویژن بھر میں 15کے قریب سپورٹس گراونڈز کی اپ گریڈیشن منظور۔محمد حنیف عباسی چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس و پراونشل منیجمنٹ یونٹ پنجاب
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس و پراونشل منیجمنٹ یونٹ پنجاب محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ...



















ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے دوران محمد حنیف عباسی نے سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ میں جنریٹر کے ساتھ فلڈ لائٹس کی فراہمی ، شیڈ اور ٹائلز کی تنصیب ، اعلی معیار کی گھاس لگانے ، پریکٹس پچز اور ڈرین کی تعمیر سمیت اعلی معیار کا سپورٹس سٹیڈیم بنانے کے احکامات جاری کیے . مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں . انہوں نے جمنیزیم میں فرش کی خامیاں ، سیڑھیوں ، شیشوں اور عمارت کی فوری مرمت کی بھی ہدایت کی . چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی محمد حنیف عباسی کو بتایاگیاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں تقریبا 31کروڑ روپے کی لاگت سے دس جاری اور تین نئے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے . انہوں نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے باقاعدہ ٹائم لائن مقرر کی .
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں . انہوں نے ڈیرہ غازیخان کے سپورٹس آفیسرز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جمنیزیم کے کمرے دو روز کے اندر واگزارکرانے اور واش روم کی بحالی کے احکامات جاری کیے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد اسد ، ڈائریکٹر سن کراپ محمد حنیف پتافی ، محمد اصغر بابر،ارشد علی و دیگر موجود تھے .