ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی اور سائلین سے غیر مناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا. حکومت پنجاب کی . ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر اور رپورٹ پیش نہ ہونے پرسخت ایکشن لیاجائے گا. رجسٹری برانچ روزانہ کی بنیاد پر جائیداد کی خریدوفروخت کا ریکارڈ پیش کرے . پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پر درج ہونے والی عوامی شکایات پر وہ خود شکایت کنندہ سے رابطہ کرکے صورتحال کا جائزہ اور افسران کی طرف سے دی گئی رپورٹ کا موازنہ کر کے کارروائی کا فیصلہ کریں گے . انہوں نے یہ بات سٹیزن فیڈ بیک ماڈل کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . کمشنر اللہ رکھا انجم نے فروری 2017میں زیر التوا شکایات نہ نمٹانے پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو تین دن کی مہلت دیتے ہوئے شکایت کنندگان سے رابطہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں .کمشنر نے کہاکہ رجسٹری برانچ ، اراضی سنٹر ، ڈومیسائل ،پنجاب پولیس کی ریسکیو15، صحت اور دیگرسرکاری محکموں سے متعلق ریکارڈ مرتب کرتے وقت درست رابطہ نمبر کا اندراج کیاجائے. انہوں نے کہاکہ وہ ہر ہفتے سٹیزن فیڈ بیک ماڈل کا جائزہ اجلاس منعقد کریں گے . اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ،ایس این اے محمد معظم چشتی ،ڈی ایس پی محمد اعجاز کے علاوہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج سمیت متعلقہ افسران شریک تھے .