روجھاں( صبح پا کستان )حکومت پنجاب بچوں کی تعلیم و تربیت اور کوالٹی بہتر بنانے کے لئے سنٹر آف ایکسیلنس اور دانش جیسے سکولوں تعمیر کر کے تعلیم دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی پسماندہ تحصیل روجھان میں گرلز اور بوائز سنٹر آف ایکسیلنس تعمیر کئے گئے ہیں جو علاقہ کی ترقی اور بچوں کی تعلیم میں معاون ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے تحصیل روجھان میں سنٹر آف ایکسیلنس کے بورڈ آف گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان عمران منیر ،ڈی ایم او راشد نعمت ،سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی، پرنسپل دانش سکول زرقا سہیل رانا، پرنسپل گرلز سنٹر آف ایکسیلنس فائزہ سراج اور پرنسپل سنٹر آف ایکسیلنس بوائز لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سراج الرحمان بھی موجود تھے۔ڈی سی نے کہا کہ سکول کی بقیہ حصہ کی تعمیر جلد مکمل کرائی جائے تاکہ علاقہ کے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہوں۔اس موقع پر سکول ہذا کے پرنسپل نے بتایا کہ ان سینٹرز میں بوائز 1600اور گرلز 1200زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے سنٹر کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور مسائل بھی پیش کئے جن کے حل کے لئے ڈی سی نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سکول کا معائنہ کیا اور نہم کے امتحانی سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔