دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف
کوئٹہ (مانیٹرننگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو مکمل شکست ...
کوئٹہ (مانیٹرننگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو مکمل شکست ...
کوئٹہ (مانیٹرننگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی ...
لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک )گجرانوالہ میں کامیاب شو کے بعد سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج (ہفتہ ) کے روز ...
لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک )استقلال پارٹی کے سربراہ سید منظور گیلانی نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ سپریم ...
گجرات(مانیٹرننگ ڈیسک )نوازشریف کے قافلے میں شامل سکواڈ کی گاڑی سے ٹکر سے 12سالہ حامد جاں بحق ہو گیاہے اور ...
کراچی (مانیٹرننگ ڈیسک )نیب آرڈیننس 1999کے خاتمے کا اقدام سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ...
اسلام آباد(مانیٹرننگ ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال ہے جو پرویز مشرف پر ہاتھ ...
راولپنڈی (مانیٹرننگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کروڑوں عوام کے ووٹوں سے منتخب وزیر اعظم ...
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں ...
دبئی (مانیٹرننگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو الگ کرنے کی ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsکوئٹہ (مانیٹرننگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، شہدا نے پاکستان میں امن برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا ہے ،پوری قوم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت کی جبکہ انہیں کوئٹہ دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا نے پر امن اور مستحکم پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،قوم شہداءکی قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی ۔ ملک میں دیرپا اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لئے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشین روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ source... http://dailypakistan.com.pk/national/13-Aug-2017/625250