بلوچستان اسمبلی کے قریب زور دار دھماکہ،6 پولیس اہلکار شہید ،18 زخمی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی سے 3 سو میٹر کے فاصلے پر کوئٹہ میں جی پی او چوک میں پولیس ٹرک ...
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی سے 3 سو میٹر کے فاصلے پر کوئٹہ میں جی پی او چوک میں پولیس ٹرک ...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ 17جنوری سے ن لیگ کے خلاف ملک ...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خا ن نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں کسی پر ذمہ ...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے ...
ایبٹ آباد (صبح پا کستان ) پا ک فضائیہ کے پہلے سربراہ اور سینئر سیاست دان سابق ایئر چیف مارشل ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کا تشدد کا راستہ جنوبی ایشیا میں امن ...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امریکی ...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ہے جس ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکا خود ابہام کا شکار ہے اس ...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsکوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اسمبلی سے 3 سو میٹر کے فاصلے پر کوئٹہ میں جی پی او چوک میں پولیس ٹرک کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے ابتدائی طور پر اس بم دھماکے میں6 پولیس اہلکار شہید جبکہ 18 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں اور شہدا کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دھماکے کی وجہ سے پاس سے گزرنے والی ایک بس متاثر ہوئی ہے، دھماکے کے وقت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے اسمبلی کے اعتراف میں 6 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات تھے، یہ علاقہ کوئٹہ کا ریڈ زون کہلاتا ہے ، جس سے 3 سومیٹر کے فاصلے پربلوچستان اسمبلی ، اس جگہ سے 3 سو گز شمال کی طرف وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، چیف سیکرٹری ، بلوچستان ہائی کورٹ اور دیگر اہم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر موجود ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک کے قریب پولیس ٹرک کے پاس ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے، اس دھماکے سے پاس کھڑی ایک بس بھی متاثر ہوئی ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں ، دھماکے کے فوری بعد پولیس ، ایف سی اور دیگر سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی سول ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ source.. https://dailypakistan.com.pk/09-Jan-2018/710198