یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے خصو صی پیغا مات
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے خصو صی پیغا مات لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں ...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے خصو صی پیغا مات لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں ...
پاکستان بھر میں کل 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایاجائے گا لیہ(صبح پا کستان) آج کشمیریوں کو حق ...
پرائس کنٹرول ایکٹ کے موثر نفاذ کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جا ...
ماں ولی تحریر : انجم صحرائی قارئین کرام ! آج میں جس شخصیت کے حوالے سے اپنی یادوں کو ترتیب ...
پی آئی اے فلائٹ آپریشن معطل ۔ یو میہ کروڑوں ں کا نقصان ، تنخواہوں کی بروقت ادا ئیگی مشکل ...
پی آئی اے نجکاری کے خلا ف پی آئی اے یونین اور انجمن تاجران کینٹ کا احتجاجی مظا ہرہ ملتان(صبح ...
جعلی نوٹ شہر میں گردش کرنے لگے ، دوکانداروں میں شدید بے چینی جمن شاہ(مہر زاہد واندر سے )جعلی نوٹ ...
وطن واپسی پرپریس کلب کے نو منتخب عہد یداروں کی تقریب حلف برداری میں شرکت کروں گا ۔ایم این اے ...
پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگا، سربراہ پاک فوج کوئٹہ (ما نیٹرننگ ڈیسک ) آرمی ...
چار دیواری کے بغیر گورٹمنٹ ہا ئی سکول کی سیکورٹی ایک سوالیہ نشان ؟ لالہ زار (صبح پا کستان) حکومتی ، ...
راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...
Read moreDetailsیوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کے خصو صی پیغا مات
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آج پاکستان سمیت دنیابھرمیں کشمیریوں سے یکجہتی کادن منایاجارہاہے ۔ ” یوم یکجہتی کشمیر “ کے موقع پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے۔ دوسری طرف نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی مظاہرہ کرے گی۔ ادھر حریت رہنماوں نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون کی تنظیم پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے منحرف ہو کر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا ہے ۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عوام کی مرضی کے مطابق حل ہونے تک خطہ میں ممکن نہیں ہے ،پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق چاہتا ہے ۔
صدر ممنون حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اور عالمی برادری جموں کشمیر کے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں ،بھارتی ہٹ دھرمی سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدر آمد التوا کا شکار ہے ۔
روزنامہ پا کستان کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور پہیہ جام کااعلان کیا گیا ہے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔غاصب بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہیدکر چکی ہے جس کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری آج احتجاج کرینگے۔پاکستان میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کےلیے ریلیاں اورجلوس نکالے جائیں گے،ملک بھر کی مذہبی اور سیاسی جماعتیں کشمیری بھائیوں سے اِظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کریں گی ۔ملک کئی تمام چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے” یوم یکجہتی کشمیر “ کے حوالے سے ریلیوں ،مظاہروں،کانفرنسوں،جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا ہوا ہے جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں ،جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کوملانے والے کوہالہ پل پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔آج ملک بھر کے گلی کوچوں میں ”کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی“کہ نعرے بلند ہوں گے ۔اسلام آباد ،لاہور ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ،مظفر آباد ،آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ،سمیت ملک بھر میں لاکھوں لوگ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں گے ۔