جمن شاہ ۔امام مسجد کا بیوہ کے زیر تعمیر شدہ مکان پر ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا
امام مسجد کا بیوہ کے زیر تعمیر شدہ مکان پر ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا جمن شاہ(صبح پا کستان)امام مسجد کا ...
امام مسجد کا بیوہ کے زیر تعمیر شدہ مکان پر ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا جمن شاہ(صبح پا کستان)امام مسجد کا ...
چرچ میں ورلڈ مدر ڈے کی شاندار تقریب چوک اعظم ( صبح پا کستان) گزشتہ روز چوک اعظم کی کرسچن ...
ڈویژنل پبلک سکول چوک اعظم ایک ادھورا منصوبہ طلبہ طالبات نجی تعلیمی اداروں میں بھاری فیسیں ادا کرکے تعلیم حاصل ...
پنجاب حکومت کی جانب سے زہریلی مٹھا ئی سے جا ں بحق بچی عائشہ کے لواحقین کے لئے امدادی چیک ...
سابقہ ڈی سی ا و کی ورکنگ ریلشنز شپ آئیڈ ئل حیثیت کی حا مل تھی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ...
لیہ ۔ سانحہ چک 105 .ڈی پی او کیپٹن ( ر) محمد علی ضیا ء کی پریس کا نفرنس حقائق ...
ای ڈی او صحت کا دفتر ناکارہ گاڑیوں کا جمعہ بازار ایمبولینس سمیت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بغیر استعمال ...
گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ایم اے اردو کی کلاسز کی اجازت kts college کوٹ سلطان (صبح پا کستان) بہاؤا ...
آوارہ کتوں کے حملہ سے شدید زخمی ہونے والی 8سالہ حجاب بی بی کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں ...
دورہ پڑنے والا نوجوان ڈ اکٹروں کی غفلت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں دم توڑ گیا ، والدین ...
لاہور ۔ پنجاب حکومت نے جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس...
Read moreDetailsامام مسجد کا بیوہ کے زیر تعمیر شدہ مکان پر ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا
جمن شاہ(صبح پا کستان)امام مسجد کا بیوہ کے زیر تعمیر شدہ مکان پر ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا، فائرنگ کرتے ہوئے دیواریں گرادیں جس سے خاتون زخمی ہو گئی۔جمن شاہ کے محلہ ناصر آباد میں بیوہ کلثوم بی بی کا وارثتی ملکیتی پلاٹ جس پر مکان کی تعمیر جاری تھی کہ عبدالغفور سلفی اپنے بھائی عبدالرحمن سلفی اور دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور فائرنگ کر دی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے زیر تعمیر مکا ن کی دیواریں گرانا شروع کر دیں جس سے دیوار خاتون پر آگری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ عبدالغفور سلفی اور ساتھیوں کے دھاوا پر اہل محلہ جمع ہو گئے اور انہوں نے مزاحمت کرتے ہوئے عبدالغفور سلفی اور ان کے ساتھیوں کو قبضہ کرنے سے روک دیا۔ متاثرہ خاتون نے اپنی دو معصوم بیٹیوں اور اہل محلہ شریف شاہ، مشتاق بھٹی، سید منتظر مہدی، غلام حسین، تنویر شاہ، سفیر شاہ، ممتاز حسین ، صغیر شاہ، محمد عباس و دیگر کے ہمراہ سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ عبدالغفور سلفی اس سے پہلے بھی جمن شاہ، لیہ اور دیگر شہروں میں سیاسی دباؤ پر قبضہ کر چکا ہے اور اب وہیتیم بچوں کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس پر ڈی پی او لیہ مجھے تحفظ فراہم کریں اور قبضہ مافیا کے سرغنہ کے خلاف سخت کارروائی کریں ورنہ ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا جائے گا، بعدا زاں پولیس تھانہ کوٹ سلطان موقع پر پہنچی اور امام مسجد کی درخواست پر فریقین کو بلاکر کسی سیاسی شخصیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا۔
رپورٹ ۔ مہر سرفراز واندر پریس رپورٹر