دورہ پڑنے والا نوجوان ڈ اکٹروں کی غفلت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں دم توڑ گیا ، والدین کا احتجاج
لیہ(صبح پا کستان ) دورہ پڑنے والا نوجوان ڈ اکٹروں کی غفلت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں دم توڑ گیا۔ تفصیل کے مطابق لدھانہ کے رہائشی محمد رفیق بھٹہ کا 18سالہ کا جواں سالہ بیٹا محمد سہیل جس کو گزشتہ روز بے ہوشی کا دورہ پڑا۔ مریض کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر ز خوش گپیوں میں مصرو ف رہے اور مریض کے والد کے اصرار کے باوجود چیک اپ نہ کیا ۔ محمد رفیق کے مطابق دو گھنٹوں بعد ڈاکٹر نے بوتل لگانا چاہی تو میر ا بیٹا فوت ہو چکا تھا۔ محمد رفیق اور اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب اس کے بیٹوں کی موت کے ذمہ دار ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کریں ورنہ شدید احتجاج کیا جائے گا۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر