سابقہ ڈی سی ا و کی ورکنگ ریلشنز شپ آئیڈ ئل حیثیت کی حا مل تھی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبا ل نعیم
لیہ (صبح پا کستان) بار و بینچ ، ضلعی انتطا میہ ، پو لیس ضلع کے مسائل و مشکلا ت کے حل اور تعمیر و ترقی کے لئے مر کزی سٹیک ہو لڈرز کا درجہ رکھتے ہیں جس کے لئے سابقہ ڈی سی ا ولیہ کی ورکنگ ریلشنز شپ آئیڈ ئل حیثیت کی حا مل تھی جن کی مو ثر پیشہ وارانہ صلا حیتوں کی بد ولت مسائل کا جلد حل مثالی درجہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔ یہ با ت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ ظفر اقبا ل نعیم نے ڈسٹرکٹ بار لیہ کے زیر اہتمام ڈی سی او لیہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کے موقع پر کہی ۔ تقریب کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ چوہدری نوید گجر نے کی ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ چوہدری نوید احمد گجر ، سابق صدر سیف اللہ سعید ایڈووکیٹ ، مہر حبیب اللہ گرواں ، غلام مصطفی جو نی ، اختر عباس نے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی سی او لیہ کی عرصہ تعینا تی کے دوران با ر کے معاملا ت کو حل کر انے و ضلع کی فلا ح و بہبو د و تعمیر و ترقی کے لئے خد ما ت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ بعد ازاں انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و صدر ڈسٹرکٹ بار لیہ نے گلدستہ پیش کیا ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ جا وید اقبال ، جج صاحبا ن ، صدر تحصیل بار کر وڑ ذوالفقار علی خان سیہڑ ایڈووکیٹ ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ممبر امن کمیٹی رانا اعجاز سہیل ، سید الطا ف حسین شاہ کے علا وہ وکلا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔