ای ڈی او صحت کا دفتر ناکارہ گاڑیوں کا جمعہ بازار
ایمبولینس سمیت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں بغیر استعمال کے دس سا ل سے کھڑی کباڑ بن گئیں
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت، کروڑوں روپے کی گاڑیاں گزشتہ دس سال سے ای ڈی او آفس میں کھڑ ے کھڑے ناکارہ ہو گئیں، سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔لیہ میں محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی جہاں زہریلی مٹھائی اور ہسپتالوں میں موجود سہولیات کی عدم دستیابی کے سے کھل چکی ہے وہیں ای ڈی او آفس میں نیشنل ہیلتھ پروگرام سمیت بنیادی ہیلتھ مرکز مرہان کی ایمبولینس سمیت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جو بغیر استعمال کے دس سا ل سے کھڑی کھڑی ناکارہ ہو چکی ہیں۔کروڑوں روپے کی گاڑیاں ناکارہ ہونے سے ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی سمیت افسران کو بھی انتظامی امور چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت میں کروڑوں روپے کی ناکارہ گاڑیوں پر کوئی توجہ نہ دی ہے ۔ واضح رہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر مرہان کی ایمبولینس تین سال قبل ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ناکارہ ہوکر ای ڈی او آفس میں بغیر مرمت کے کھڑی ہے۔ آر ایچ سی سنٹر میں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث دو سال قبل ہسپتال کے ایس ایم او ڈاکٹر عبدالرشید انتقال کر گئے تھے اس کے باوجود کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔ شہریوں نے خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ لیہ میں محکمہ صحت میں بد انتظامی پر سخت نوٹس لیا کر محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنائی جائے۔
رپورٹ ۔ زاہد سرفرازواندر پریس رپورٹر