لیہ ۔ دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرین بے گھر خاندانوں سے اظہار یکجہتی و آباد کاری اور حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ ،متاثرین دریائے سندھ کٹاؤ کے علاوہ ضلع بھر کے سیاسی ،سماجی رہنماؤں مختلف تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کی بھرپور شرکت ، پنجاب حکومت نے نشیبی علاقوں کے متاثرین کی آباد کاری کیلئے فوری لائحہ عمل کا اعلان نہ کیا تو بے گھرمتاثرین پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ انجم صحرائی
لیہ(عبد الر حمن فریدی سے )معروف سیاسی سماجی رہنما انجم صحرائی نے دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرین بے گھر ...














