لیہ (صبح پا کستان) سینءر صحافی اور سماجی کارکن انجم صحراءی نے دریائی کٹاءو سے ہو نے والے بے گھر متا ثرین کی آ باد کاری کے مطا لبہ کے حق میں اور حکومت پنجاب کی بے حسی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ ان کی طرف سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نے گذ شتہ کئی ماہ سے ارباب اقتدار و اختیار کی توجہ علاقہ نشیب میں دریائی کٹاءو سے بے گھر ہو نے والے متا ثرین کی آ باد کاری اور نا گفتہ بہہ حالت زار کی طرف مبذول کرانے کی بھر پور کو شش کی ہے ،
ہماری اس مہم میں الیکٹرانک میڈ یا ،قومی و لو کل اخبارات ،مقامی ایف ایم ریڈ یو اور سو شل میڈ یا کے علاوہ سیاسی و سماجی دو ستوں نے بھی دریائی کٹاءو سے بے گھر متاثرین سے اظہار یکجہتی مہم میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا اور ہماری بھر پور حو صلہ افزائی کی ۔
دوران مہم مقامی ضلعی انتظا میہ اور منتخب عوامی نما ءندوں کی جا نب سے دریاءی کٹاءو سے بے گھر متاثرین کی آ باد کاری اور دیگر مسا ئل کے حل کے لئے بلند با نگ دعوے بھی سامنے آ ئے ۔
صو بائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ نے سینئر جر نلسٹ محسن عدیل کے ایف ایم پروگرام فورم 89 میں بے گھر متا ثرین کی آ باد کاری اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ لیکن افسوس تا حال اس بارے کو ئی مثبت پیش رفت سا منے نہیں آ سکی ۔
مجھے دوران یکجہتی مہم ضلع بھر کے علاقہ نشیب میں دریاءی کٹا ءو کے متا ثرہ علاقوں کو دیکھنے اور بے گھر متا ثرہ خاندا نوں سے ملا قات کا مو قع ملا ، بے گھر افراد جس کسمپر سی اور دکھ کی زند گی گذار رہے ہیں اس اذیت کو لفظوں میں بیان کرنا بہت مشکل ہے ۔ افسوس یہ ہے کہ بے گھر افراد بر سوں سے روشنی صحت ، تعلیم ، روزگار اور چھت سے محروم آ لودہ پا نی پی کر زند گی کا سفر طے کر رہے ہیں مگر کو ئی پر سان حال نہیں ۔
میں بروز سو موار مورخہ 18 ستمبر 2017 ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سا منے دریائی کٹاءو سے بے گھر متاثرین کی آباد کاری کے مطا لبہ کے حق میں اور ارباب اقتدار و ارباب اختیار کی بے حسی کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کروں گا ۔ دو ستوں سے علاقہ نشیب میں دریائی کٹاءو سے بے گھر متاثرین کی مطا لبہ کے حق میں اظہار یکجہتی کی اپیل ہے