ملتان کے نوجوان نے منفرد سوشل سائٹ متعارف کرادی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے نوجوان نے گستاخانہ خاکے‘نازیباموادکواپ لوڈہونے سے روکنے والی سوشل میڈیاویب سائٹ متعارف کروادی‘نیوملتان کے رہائشی نوجوان ...
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے نوجوان نے گستاخانہ خاکے‘نازیباموادکواپ لوڈہونے سے روکنے والی سوشل میڈیاویب سائٹ متعارف کروادی‘نیوملتان کے رہائشی نوجوان ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر اور ہر یونین کونسل کی ون ٹائم جامع صفائی ...
چوک اعظم ( صبح پا کستان) ضلع کی معروف ادب و ثقافت نواز،یونین کونسل چیئرمین ملک مشتاق سامٹیہ دل کا ...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) دنیا بھر میں آج پیر کے روز یوم مہربانی منایا جا رہا ہے، یہ دن ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )وزیر مواصلات ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے ...
لیہ (صبح پا کستان)تھل فیسٹول وسکینڈ جیب ریلی کے انعقاد کے لیے رنگارنگ،شاندار ثقافتی تقاضوں سے ہم آہنگ پروگرامز کے ...
چھ نومبر دو ہزار سترہ صبح صبح کی بات ہے کہ میری وہ شب کسی بے چاری کی فکر اور ...
تونسہ شریف(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا 60فی صد بجٹ لاہور ...
شب و روز زندگی قسط 27 تحریر : انجم صحرائی مگر مجھے اتنا پتہ ہے کہ ڈی سی آفس کی ...
لاہور ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74...
Read moreDetailsملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے نوجوان نے گستاخانہ خاکے‘نازیباموادکواپ لوڈہونے سے روکنے والی سوشل میڈیاویب سائٹ متعارف کروادی‘نیوملتان کے رہائشی نوجوان اویس شہزادنے فیس بک‘ ٹویٹر کے طرزکی نئی سوشل میڈیاسائٹ بنائی ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا سے بہترین فیچرزپرمبنی سوشل نیٹ ورکنگ جیسی سہولیات فراہم کرناہے‘اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پرتوہین رسالت اوراسلام سے متعلق نفرت انگیزمواداپ لوڈ نہیں کیا جا سکتا‘ اویس شہزاد نے 2013میں برطانیہ کی ہاروڈ یونیورسٹی سے ڈگری لی اورملتان میں اپناسافٹ ویئرہاﺅس قائم کیا‘وہ پرائیویٹ کمپنیوں کومختلف سافٹ ویئرز اور پروگرامز بنا کر دیتے ہیں‘ پسماندہ علاقے جنوبی پنجاب کے رہائشی نے دن رات اپنی لگن سے متبادل سوشل میڈیاسائٹ بنانے پرکام کیاجس کا مقصد اسلام کیخلاف نفرت سے روکنا ہے‘ اس سوشل میڈیا سائٹ فیچرزکے اعتبار سے تمام معروف سوشل ورکنگ سائٹس سے بہتر ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اویس شہزاد نے بتایاکہ اس وقت پوری دنیا میں ایسی کوئی سوشل ویب سائٹ نہیں جوآرٹیفشل انٹیلی جنس سے نفرت انگیز‘ گستاخانہ اورنازیباموادکواپ لوڈ ہونے سے روک سکے لیکن میری سول میڈیا ویب سائٹ ایسے کسی موادکواپ لوڈ ہونے سے روکنے کے ساتھ ساتھ خودبخودرپورٹ کرتی ہے جس کے باعث دنیا کی منفرد سائٹ ہےاور یہ بہت جلد اسلامی دنیا کی معروف سائٹ بن جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والداسلامی سکالرہیں‘گھرمیں اسلامی رجحان کے باعث ان میں جستجو تھی کہ وہ کوئی ایسی سوشل نیٹ ورکنک سائٹ متعارف کروائیں۔ آئندہ وہ اس سے بھی بہتر سافٹ ویئرترتیب دینگے اوردنیامیں پاکستان کانام روشن کرینگے۔ source.. http://dailypakistan.com.pk/multan/13-Nov-2017/677344