• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا

webmaster by webmaster
جون 20, 2026
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
عوامی ریلیف ، وزیر اعظم نے  پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لٹر کمی کا اعلان  کر دیا

لاہور ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں معاشی صورتحال میں بہتری اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور مشکل حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بحران کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور کفایت شعاری سے حاصل ہونے والی بچت میں سے 129 ارب روپے استعمال کر کے عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان میں توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا، نہ کہیں ایندھن کی قلت ہوئی، نہ لمبی قطاریں لگیں اور نہ ہی فیول راشننگ کی ضرورت پیش آئی، انہوں نے اس کا کریڈٹ بہتر منصوبہ بندی اور مؤثر حکومتی اقدامات کو دیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی، جس پر وہ تمام وزرائے اعلیٰ کے شکر گزار ہیں، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مہنگائی میں مزید کمی اور معاشی استحکام کیلئے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں امن کے قیام کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جو ایک تاریخی دستاویز ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری پاکستانی قوم کیلئے اعزاز ہے۔

شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور امن کوششوں میں شامل حکومتی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے معاشی ٹیم، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر متعلقہ حکام کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

 

https://lahorenews.tv/index.php/news/128524/

Post Views: 71
Tags: National News
Previous Post

لیہ۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مانیٹرننگ کے لیے ضلعی کنٹرول روم فعال کر دیا گیا

Next Post

صبح پا کستان

Next Post
صبح پا کستان

صبح پا کستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
لاہور ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں معاشی صورتحال میں بہتری اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ فوری طور پر عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے اور مشکل حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحران کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور کفایت شعاری سے حاصل ہونے والی بچت میں سے 129 ارب روپے استعمال کر کے عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان میں توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا، نہ کہیں ایندھن کی قلت ہوئی، نہ لمبی قطاریں لگیں اور نہ ہی فیول راشننگ کی ضرورت پیش آئی، انہوں نے اس کا کریڈٹ بہتر منصوبہ بندی اور مؤثر حکومتی اقدامات کو دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی، جس پر وہ تمام وزرائے اعلیٰ کے شکر گزار ہیں، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مہنگائی میں مزید کمی اور معاشی استحکام کیلئے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں امن کے قیام کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جو ایک تاریخی دستاویز ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری پاکستانی قوم کیلئے اعزاز ہے۔ شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور امن کوششوں میں شامل حکومتی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے معاشی ٹیم، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر متعلقہ حکام کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔   https://lahorenews.tv/index.php/news/128524/
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.