لیہ۔ شوگرکین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3ارب سے زائد مالیت سے21سڑکیں زیر تعمیر، 14پرکام مکمل
لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت بننے والی سکیموں میں سستی ...
لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت بننے والی سکیموں میں سستی ...
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس اگر قبضہ گروپ بن جائے تو موٹر وے جیسے ...
لاہور ۔ ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید تیز ہونے لگے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 665 نئے کیسز رپورٹ ...
لیّہ ( صبح پاکستان )پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیت کو بڑھانے کےلئے ایک روزہ روکشاپ کا انعقاد،سول جج لیہ رانا ...
ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان): کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے پل ڈاٹ پر ٹریفک مسائل کا نوٹس ...
ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان): سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دو ...
لیّہ ( صبح پاکستان )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی کا تھل ہسپتال کادورہ۔ہیلتھ کونسل اجلاس کی صدارت ۔ایمرجینسی ...
ملتان۔ انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نوازنے گزشتہ روزملتان کا دورہ کیا ،وہ ایس پی آفس ریلوےملتان پہنچے جہاں ...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کیلیے قانون سازی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ...
اہور۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن وقت گزاری کےلئے آل پارٹیز کانفر نس کر رہی ہے ...
لاہور۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف بزرگ صحافی و’’ اردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیرالطاف حسن قریشی کے انتقال پر...
Read moreDetails
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیرصدارت منعقدہواجس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑ،رہنماپی ٹی آئی بشارت رندھاوا،سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ،عثمان اولکھ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جن سکیموں پرابھی تک کام شروع نہیں ہواان کی تحریری وضاحت پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سستی غفلت اور کرپشن ہرگزبرداشت نہیں کی جائے اور متعلقہ ذمہ دار کو محکمانہ کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہرمیں سیوریج کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اور سکیموں کے لئے درکار فنڈز بارے آگاہ کیاجائے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑنے چک نمبر316ٹی ڈی اے میں سکیم مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیمیں اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسرآسکیں۔اجلا س میں بتایا گیا کہ شوگرکین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3ارب 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 21سڑکوں میں سے 14پرکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ سپورٹس کی 8سکیموں پر کام جاری ہے جن کا 70فی صدکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ انہار کی 3سکیمیں زیر تکمیل ہیں جن پر 1ارب 32کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لب نیلم پل تا بلوچ اڈا سیوریج سکیم پر کام جاری ہے جس کا 50فی صد کام مکمل کرلیاگیاہے اسی طرح پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت تحصیل کروڑ میں 18سکیمیں،چوبارہ میں 21،ٹاون کمیٹی فتح پو رمیں 17،تحصیل کونسل لیہ میں 21جبکہ چوک اعظم میں 24سکیمیں زیرتعمیر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے ایکسین انہار بھکراور ہیڈتونسہ کے خلاف متعلقہ سیکرٹری کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی۔