• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ۔ شوگرکین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3ارب سے زائد مالیت سے21سڑکیں زیر تعمیر، 14پرکام مکمل

webmaster by webmaster
ستمبر 16, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ۔  شوگرکین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3ارب سے زائد مالیت سے21سڑکیں زیر تعمیر، 14پرکام مکمل

لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت بننے والی سکیموں میں سستی اور غفلت برتنے کا سخت نوٹس لیتے ہوے افسران سے وضاحت طلب کر لی۔سکیموں پر فوری طورپر کام شروع کیاجائے اور 15دن کے اندر اندرکارکردگی روپورٹ جمع کروائی جائے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیرصدارت منعقدہواجس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑ،رہنماپی ٹی آئی بشارت رندھاوا،سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ،عثمان اولکھ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جن سکیموں پرابھی تک کام شروع نہیں ہواان کی تحریری وضاحت پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سستی غفلت اور کرپشن ہرگزبرداشت نہیں کی جائے اور متعلقہ ذمہ دار کو محکمانہ کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہرمیں سیوریج کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اور سکیموں کے لئے درکار فنڈز بارے آگاہ کیاجائے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑنے چک نمبر316ٹی ڈی اے میں سکیم مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیمیں اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسرآسکیں۔اجلا س میں بتایا گیا کہ شوگرکین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3ارب 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 21سڑکوں میں سے 14پرکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ سپورٹس کی 8سکیموں پر کام جاری ہے جن کا 70فی صدکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ انہار کی 3سکیمیں زیر تکمیل ہیں جن پر 1ارب 32کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لب نیلم پل تا بلوچ اڈا سیوریج سکیم پر کام جاری ہے جس کا 50فی صد کام مکمل کرلیاگیاہے اسی طرح پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت تحصیل کروڑ میں 18سکیمیں،چوبارہ میں 21،ٹاون کمیٹی فتح پو رمیں 17،تحصیل کونسل لیہ میں 21جبکہ چوک اعظم میں 24سکیمیں زیرتعمیر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے ایکسین انہار بھکراور ہیڈتونسہ کے خلاف متعلقہ سیکرٹری کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Tags: layyah news
Previous Post

پولیس قبضہ گروپ بن جائے تو موٹروے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، لاہور ہائیکورٹ

Next Post

کسی کو معافی نہیں ملے گی، کام نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا: عثمان بزدار

Next Post
کسی کو معافی نہیں ملے گی، کام نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا: عثمان بزدار

کسی کو معافی نہیں ملے گی، کام نہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا: عثمان بزدار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026
لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت بننے والی سکیموں میں سستی اور غفلت برتنے کا سخت نوٹس لیتے ہوے افسران سے وضاحت طلب کر لی۔سکیموں پر فوری طورپر کام شروع کیاجائے اور 15دن کے اندر اندرکارکردگی روپورٹ جمع کروائی جائے،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیرصدارت منعقدہواجس میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑ،رہنماپی ٹی آئی بشارت رندھاوا،سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ،عثمان اولکھ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ جن سکیموں پرابھی تک کام شروع نہیں ہواان کی تحریری وضاحت پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سستی غفلت اور کرپشن ہرگزبرداشت نہیں کی جائے اور متعلقہ ذمہ دار کو محکمانہ کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا۔معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہرمیں سیوریج کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے اور سکیموں کے لئے درکار فنڈز بارے آگاہ کیاجائے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑنے چک نمبر316ٹی ڈی اے میں سکیم مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی سکیمیں اعلی معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات میسرآسکیں۔اجلا س میں بتایا گیا کہ شوگرکین سیس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3ارب 15کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 21سڑکوں میں سے 14پرکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیاکہ سپورٹس کی 8سکیموں پر کام جاری ہے جن کا 70فی صدکام مکمل کرلیا گیا ہے۔اسی طرح محکمہ انہار کی 3سکیمیں زیر تکمیل ہیں جن پر 1ارب 32کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ لب نیلم پل تا بلوچ اڈا سیوریج سکیم پر کام جاری ہے جس کا 50فی صد کام مکمل کرلیاگیاہے اسی طرح پنجاب میونسپل سروس پروگرام کے تحت تحصیل کروڑ میں 18سکیمیں،چوبارہ میں 21،ٹاون کمیٹی فتح پو رمیں 17،تحصیل کونسل لیہ میں 21جبکہ چوک اعظم میں 24سکیمیں زیرتعمیر ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں ہے ڈپٹی کمشنر نے ایکسین انہار بھکراور ہیڈتونسہ کے خلاف متعلقہ سیکرٹری کو خط لکھنے کی بھی ہدایت کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.