لیّہ ( صبح پاکستان )معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی کا تھل ہسپتال کادورہ۔ہیلتھ کونسل اجلاس کی صدارت ۔ایمرجینسی ومختلف وارڈز میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ۔پولیوٹیموں کی ٹریننگ کا معائنہ۔وزیر اعلی جنوبی پنجاب کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اُٹھارہے ہیں ،شہریوں کو اعلی درجے کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،پولیوٹیموں کی ٹریننگ میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے غفلت پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،سیدرفاقت علی گیلانی۔تفصیل کے مطابق معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے تھل ہسپتال کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر ہیلتھ کونسل اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل،ایم ایس تھل ہسپتال ڈاکٹر خادم قریشی ودیگر موجود تھے۔اجلاس میں ایمرجینسی تااوپی ڈی،مین گیٹ پر ریمپ کی تعمیر،ٹف ٹائل،ایمرجینسی بلاک،مسجد،ایڈمن بلاک،میڈیسن سٹورکی ریپرئنگ اور وائٹ واش کرنے ودیگر معاملات زیر بحث لائے گئے ۔
اجلاسسے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ شہریوں کو اعلی درجے کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاصحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب پر فوکس کیے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی جارہی ہے۔معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر ہسپتال میں جاری پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کا معائنہ کیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے جس کے لئے لاپرواہی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا پولیو کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں کوئی سستی و کوتاہی نہ برتی جائے غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ہسپتال کے دیگرمختلف وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔دریں اثناءانہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر ظفر عالم چوہان موجودتھے۔سیدرفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر ایمرجینسی وارڈ،میڈیسن سٹور،آئی سی یو وارڈ اور ،ڈیوٹی روسٹر،آپریشن تھیڑ،ایکسرے روم اور صفائی کامعائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔معاون خصوصی نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اورایم ایس کو اپنی خدمات اسی طرح جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔