اہور۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اپوزیشن وقت گزاری کےلئے آل پارٹیز کانفر نس کر رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے دباوَ میں نہیں آئیں گے،بلاتفر یق احتساب کو بریک لگوانے کا سیاسی مخالفین کا منصوبہ ناکام ہوگا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرورسے پارٹی رکن فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی، گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا قوم سے وعدہ ہے کر پشن کو جڑوں سے ختم کریں گے ،اپوزیشن وقت گزاری کےلئے آل پارٹیز کانفر نس کر رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے دباوَ میں نہیں آئیں گے، وزیرا عظم عمران خان اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر یں گے،بلاتفر یق احتساب کو بریک لگوانے کا سیاسی مخالفین کا منصوبہ ناکام ہوگا۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ معاشی میدان میں حکومت کی کامیابیوں کا دنیا اعتراف کر رہی ہے،موٹر وے کیس کے ملزمان عبر تناک سزا کے ہی حق دار ہے۔