ملتان ۔ سیکیورٹی خد شات کے پیش نظر زکریا یو نیورسٹی سمیت متعدد تعلیمی ادارے بند
سیکیورٹی خد شات کے پیش نظر زکریا یو نیورسٹی سمیت متعدد تعلیمی ادارے بند ملتان( مانیٹرننگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے...
سیکیورٹی خد شات کے پیش نظر زکریا یو نیورسٹی سمیت متعدد تعلیمی ادارے بند ملتان( مانیٹرننگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے...
جما عت پنجم و ہشتم کے طلبا ء و طا لبا ت کی رول نمبر سلپس متعلقہ سی ٹی ایس...
نو منتخب چیئر مین یونین کونسل جمن شاہ مہراحمد حسن کلاسرہ اکا یونین کونسل پہنچنے پروالہانہ استقبال جمن شاہ (صبح...
سینئر ٹیچر راہنما رانا سلطان محمود اختر کل پریس کا نفرنس سے خطاب کریں گے لیہ (صبح پاکستان) سر پرست...
مسلح افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی، صدر ممنون حسین اسلام آباد (ما نیٹرننگ...
تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکورٹی فراہم کر نے کے لئے ضلعی انتظا میہ سر گرم عمل لیہ (صبح پا...
طالب علم محمد احسان حیدر نے وزیر اعلیٰ ٹیلنٹ پروگرام میں مضمون نویسی کے مقابلوں میں صوبہ پنجاب میں تیسری...
اداریہ جزل راحیل شریف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر تر قی دی جا ءے پاک فوج نے آرمی چیف...
صدقے واری ہو تجھ پہ بادِ صبا ۔۔ ہو مبارک تجھے یہ سالگرہ لاہور رائٹرز کلب کے زیرِ اہتمام فرحت...
نجی و سرکاری سکو لز 31 جنوری تک بند رہیں گے ۔ پنجاب حکومت لاہور(مانیٹر ننگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails سیکیورٹی خد شات کے پیش نظر زکریا یو نیورسٹی سمیت متعدد تعلیمی ادارے بند
ملتان( مانیٹرننگ ڈیسک) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حساس اداروں كی جانب سے ممكنہ دہشت گردی كی اطلاعات پر زكریا یونیورسٹی ملتان کو بھی 4 روز كے لیے بند كر دیا گیا ہے جب كہ جامعہ كے زیر نگرانی ہونے والے امتحانات 3 روز کے لیے ملتوی كر دیئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی كے 4 بوائز ہاسٹلز كو رات گئے تك خالی كروا لیا گیا اور دور دراز شہروں میں رہنے والے طلباء كو جامعہ كی بسوں پر اڈوں پر چھوڑا گیا، اس کے علاوہ طالبات ہوسٹلز آج خالی كروائے جائیں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق حساس اداروں كو زكریا یونیورسٹی میں ممكنہ دہشت گردی كی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں جس كی وجہ سے گزشتہ كئی روز سے جامعہ كی سكیورٹی بہتر بنانے اور ہوسٹلز كا سرچ آپریشن جاری تھا جب کہ گزشتہ روز رات گئے تك حساس اداروں اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاكٹر طاہر امین كے درمیان مذاكرات جاری رہے جس كے بعد طلبا كی حفاظت كو مدنظر ركھتے ہوئے جامعہ میں دو غیر سركاری چھٹیوں كا اعلان كر دیا گیا جس سے جامعہ میں ہفتہ اور اتوار سركاری تعطیلات ہونے كی وجہ سے ابتدائی طور پر چار چھٹیاں ہو گئیں، چھٹیوں میں اضافے كا فیصلہ سكیورٹی رپورٹ كی بنیاد پر كیا جائے گا۔ زكریا یونیورسٹی ملتان كی زیر نگرانی جاری امتحانات شیڈول كے مطابق ہوں گے جب کہ كنٹرولر امتحانات زكریا یونیورسٹی ملتان كے مطابق ملتوی ہونے والے امتحانات كے نئے شیڈول كا اعلان بعد میں كیا جائے گا۔
ضلعی پولیس نے ممكنہ دہشت گردی كے خطرے كے پیش زكریا یونیورسٹی كے ہاسٹلز بند كروا دیئے، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے گزشتہ روز سكیورٹی وجوہات پر زكریا یونیورسٹی كے ہاسٹلز خالی كروانے كا فیصلہ كیا، پولیس كی بھاری نفری ایس پی گلگشت كی قیادت میں یونیورسٹی پہنچی اور 4 بوائز ہاسٹلز كے طلبا كو ہاسٹلز خالی كرنے كا حكم دیا جس پر رات گئے طلبا نے ہاسٹل خالی كر دیئے اور اپنا سامان اٹھا كر گھروں كو روانہ ہو گئے۔ ہاسٹل خالی كروانے سے قبل طلبہ كی جانب سے ممكنہ مزاحمت كے پیش نظر پولیس كی بھاری نفری نے ہاسٹلز كو گھیرے میں لے لیا۔
ادھر ملتان میں سكیورٹی خدشات كے پیش نظر این ایف سی كالج سمیت 5 پرائیویٹ اور ایك سركاری تعلیمی ادارے كو بند كرا دیا گیا، ان تعلیمی اداروں میں این ایف سی، آئی ایس پی یونیورسٹی، ویژن انسٹی ٹیوٹ، اسٹاف كالج، ٹاپر لاءكالج جب كہ سركاری ادارے ٹیچرز ٹریننگ ایلیمنٹری شامل ہیں،